quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الطور 52:23

يَتَنَٰزَعُونَ فِيهَا كَأۡسٗا لَّا لَغۡوٞ فِيهَا وَلَا تَأۡثِيمٞ ﴿٢٣﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

وہاں وہ ایک دوسرے سے جام شراب جھپٹ لیا کریں گے جس (کے پینے) سے نہ ہذیان سرائی ہوگی نہ کوئی گناہ کی بات
— Fatah Muhammad Jalandhari
Wahan woh ek dusre se jaam-e-sharaab lapak lapak kar le rahey hongey jis mein na yawa-goyi (ill speech) hogi na bad-kirdari
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اس میں وہ ایک دوسرے سے چھین رہے ہوں گے وہ جام جن (کے مشروب) میں نہ تو کوئی بےہودگی ہوگی اور نہ ہی گناہ میں ڈالنے والی کوئی بات۔
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
وہ ایک دوسرے سے جام شراب لپک لپک کرلے رہے ہوں گے جس میں نہ یا وہ گوئی ہوگی نہ بدکرداری ا
— Fi Zilal al-Qur'an
(خوش طبعی کے ساتھ) ایک دوسرے سے جام (شراب) کی چھینا جھپٹی کریں گے جس شراب کے سرور میں تو بیہوده گوئی ہوگی نہ گناه.
— Maulana Muhammad Junagarhi
ان کے درمیان شراب کے پیالوں کے تبادلے ہورہے ہوں گے جو لغویت اور گناہ سے پاک ہوگی
— Maulana Wahiduddin Khan
جھپٹتے ہیں وہاں پیالا نہ بکنا ہے اُس شراب میں اور نہ گناہ میں ڈالنا
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
وہ ایک دوسرے سے جامِ شراب لپک لپک کر لے رہے ہوں گے جس میں نہ یادہ گوئی ہوگی نہ بدکرداری۔
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں