quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الطور 52:21

وَٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَٱتَّبَعَتۡهُمۡ ذُرِّيَّتُهُم بِإِيمَٰنٍ أَلۡحَقۡنَا بِهِمۡ ذُرِّيَّتَهُمۡ وَمَآ أَلَتۡنَٰهُم مِّنۡ عَمَلِهِم مِّن شَيۡءٖۚ كُلُّ ٱمۡرِيِٕۭ بِمَا كَسَبَ رَهِينٞ ﴿٢١﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور جو لوگ ایمان لائے اور ان کی اولاد بھی (راہ) ایمان میں ان کے پیچھے چلی۔ ہم ان کی اولاد کو بھی ان (کے درجے) تک پہنچا دیں گے اور ان کے اعمال میں سے کچھ کم نہ کریں گے۔ ہر شخص اپنے اعمال میں پھنسا ہوا ہے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Jo log imaan laaye hain aur unki aulad bhi kisi darja-e-imaan mein unke naksh-e-qadam par chali hai unki us aulad ko bhi hun (jannat mein) unke saath mila denge aur unke amaal mein koi ghaata(loss) unko na denge. Har shaks apne kasb ke aevaz rehan hai.( Every person is pledged to what he did)
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور وہ لوگ جو ایمان لائے اور ان کی اولاد نے بھی ان کی پیروی کی ایمان کے ساتھ ہم ملا دیں گے ان کے ساتھ ان کی اس اولاد کو اور ہم ان کے عمل میں سے کوئی کمی نہیں کریں گے۔ ہر انسان اپنی کمائی کے عوض رہن ہوگا۔
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
جو لوگ ایمان لائے ہیں اور ان کی اولاد بھی کسی درجہ ایمان میں ان کے نقش قدم پر چلی ہے ان کی اس اولاد کو بھی ہم (جنت میں) ان کے ساتھ ملادیں گے اور ان کے عمل میں کوئی گھاٹا ان کو نہ دیں گے۔ ہر شخص اپنے کسب کے عوض رہن ہے۔
— Fi Zilal al-Qur'an
اور جو لوگ ایمان ﻻئے اور ان کی اوﻻد نے بھی ایمان میں ان کی پیروی کی ہم ان کی اوﻻد کو ان تک پہنچا دیں گے اور ان کے عمل سے ہم کچھ کم نہ کریں گے، ہر شخص اپنے اپنے اعمال کا گروی ہے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور جولوگ ایمان لائے اور ان کی اولاد بھی ان کی راہ پر ایمان کے ساتھ چلی،ان کے ساتھ ہم ان کی اولاد کو بھی جمع کریں گے،اور ان کے عمل میں سے کوئی چیزکم نہیں کریں گےہرآدمی اپنی کمائی میں پھنسا ہوا ہے
— Maulana Wahiduddin Khan
اور جو لوگ یقین لائے اور اُنکی راہ پر چلی اُنکی اولاد ایمان سے پہنچا دیا ہم نے اُن تک اُنکی اولاد کو اور گھٹایا نہیں ہم نے اُن سے ان کا کیا ذرا بھی ہر آدمی اپنی کمائی میں پھنسا ہے
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
جو لوگ ایمان لائے ہیں اور ان کی اولاد بھی کسی درجہٴ  ایمان میں ان کے نقشِ قدم پر چلی ہے ان کی اُس اولاد کو بھی ہم (جنت میں) اُن کے ساتھ ملادیں گے اور اُن کے عمل میں کوئی  گھاٹا ان کو نہ دیں گے۔ ہر شخص اپنے کسب کے عوض رہن ہے۔
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں