سورۃ الطور 52:36
أَمۡ خَلَقُواْ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضَۚ بَل لَّا يُوقِنُونَ ﴿٣٦﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
یا انہوں نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے؟ (نہیں) بلکہ یہ یقین ہی نہیں رکھتے
Ya zameen aur aasmaano ko inhon ne paida kiya hai? Asal baat yeh hai ke yeh yaqeen nahin rakhte
کیا آسمانوں اور زمین کو انہوں نے بنایا ہے ؟ بلکہ (اصل بات یہ ہے کہ) یہ یقین نہیں رکھتے۔
یا یہ خود اپنے خالق ہیں یا زمین اور آسمان کو انہوں نے پیدا کیا ہے ؟ اصل بات یہ ہے کہ یہ یقین نہیں رکھتے۔
کیا انہوں نے ہی آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے؟ بلکہ یہ یقین نہ کرنے والے لوگ ہیں.
کیازمین اور آسمان کو انھوں نے پیدا کیاہے،بلکہ وہ یقین نہیں رکھتے
یا انہوں نے بنایا ہے آسمانوں کو اور زمین کو کوئی نہیں پر وہ یقین نہیں کرتے
یا زمین اور آسمانوں کو انہوں نے پیدا کیا ہے؟ اصل بات یہ ہے کہ یہ یقین نہیں رکھتے۔