quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ النجم 53:31

وَلِلَّهِ مَا فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَمَا فِي ٱلۡأَرۡضِ لِيَجۡزِيَ ٱلَّذِينَ أَسَـٰٓـُٔواْ بِمَا عَمِلُواْ وَيَجۡزِيَ ٱلَّذِينَ أَحۡسَنُواْ بِٱلۡحُسۡنَى ﴿٣١﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے سب خدا ہی کا ہے (اور اس نے خلقت کو) اس لئے (پیدا کیا ہے) کہ جن لوگوں نے برے کام کئے ان کو ان کے اعمال کا (برا) بدلا دے اور جنہوں نے نیکیاں کیں ان کو نیک بدلہ دے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Aur zameen aur aasmaano ki har cheez ka maalik Allah hi hai. Taa-ke Allah burayi karne waalon ko unke amal ka badla de aur un logon ko acchi jaza se nawaze jinhon ne neik rawayya ikhtiyar kiya hai
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور اللہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے تاکہ وہ بدلہ دے ان کو جنہوں نے برائیاں کمائی ہیں ان کے اعمال کا اور بدلہ دے ان کو جنہوں نے نیک کام کیے ہیں اچھا۔
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
اور زمین اور آسمانوں کی ہر چیز کا مالک اللہ ہی ہے۔ لا کہ اللہ برائی کرنے والوں کو ان کے عمل کا بدلہ دے اور ان لوگوں کو اچھی جزا سے نوازے جنہوں نے نیک رویہ اختیار کیا ہے
— Fi Zilal al-Qur'an
اور اللہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے تاکہ اللہ تعالیٰ برے عمل کرنے والوں کو ان کے اعمال کا بدلہ دے اور نیک کام کرنے والوں کو اچھا بدلہ عنایت فرمائے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اوراللہ ہی کاہے جوکچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے،تاکہ وہ بدلہ دے برا کام کرنے والوں کو ان کے کيے کا اور بدلہ دے بھلائی والوں کو بھلائی سے
— Maulana Wahiduddin Khan
اور اللہ کا ہے جو کچھ ہے آسمانوں میں اور زمین میں تاکہ وہ بدلا دے برائی والوں کو اُنکے کئے کا اور بدلا دے بھلائی والوں کو بھلائی سے
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
اور زمین اور آسمانوں کی ہر چیز کا مالک اللہ ہی ہے ۔۔۔۔ تاکہ اللہ بُرائی کرنے والوں کو اُن کے عمل کا بدلہ دے اور اُن لوگوں کو اچھی جزا سے نوازے جنہوں نے نیک رویّہ اختیار کیا ہے
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں