quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ القمر 54:24

فَقَالُوٓاْ أَبَشَرٗا مِّنَّا وَٰحِدٗا نَّتَّبِعُهُۥٓ إِنَّآ إِذٗا لَّفِي ضَلَٰلٖ وَسُعُرٍ ﴿٢٤﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور کہا کہ بھلا ایک آدمی جو ہم ہی میں سے ہے ہم اس کی پیروی کریں؟ یوں ہو تو ہم گمراہی اور دیوانگی میں پڑ گئے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Aur kehne lagey “Ek akela aadmi jo hum hi mein se hai kya ab hum uske peechey chalein? Iska ittibaah hum qabool karlein to iske maani yeh hongey ke hum behak gaye hain aur hamari aqal maari gayi hai
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
انہوں نے کہا : کیا ہم اپنے میں سے ہی ایک بشر کی پیروی کریں ؟ پھر تو یقیناہم پڑجائیں گے گمراہی میں اور آگ میں۔
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
اور کہنے لگے۔ ایک اکیلا آدمی جو ہم ہی میں سے ہے ، کیا اب ہم اس کے پیچھے چلیں ؟ اس کا اتباع ہم قبول کرلیں تو اس کے معنی یہ ہوں گے کہ ہم بہک گئے ہیں
— Fi Zilal al-Qur'an
اور کہنے لگے کیا ہمیں میں سے ایک شخص کی ہم فرمانبرداری کرنے لگیں؟ تب تو ہم یقیناً غلطی اور دیوانگی میں پڑے ہوئے ہوں گے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
پس انھوں نے کہاکیا ہم اپنے ہی اندر کے ایک آدمی کے کہے پر چلیں گے،اس صورت میں توہم غلطی اور جنون میں پڑجائیں گے
— Maulana Wahiduddin Khan
پھر کہنے لگے کیا ایک آدمی ہم میں کا اکیلا ہم اس کے کہے پر چلیں گے تو تو ہم غلطی میں پڑے اور سودا میں
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
اور کہنے لگے”ایک اکیلا آدمی جو ہم ہی میں سے ہے کیا اب ہم اُس کے پیچھے چلیں؟ اِس کا اتباع ہم قبول کر لیں  تو اِس کے معنی یہ ہوں گے کہ ہم بہک گئے ہیں اور ہماری عقل ماری گئی ہے
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں