سورۃ القمر 54:27
إِنَّا مُرۡسِلُواْ ٱلنَّاقَةِ فِتۡنَةٗ لَّهُمۡ فَٱرۡتَقِبۡهُمۡ وَٱصۡطَبِرۡ ﴿٢٧﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
(اے صالح) ہم ان کی آزمائش کے لئے اونٹنی بھیجنے والے ہیں تو تم ان کو دیکھتے رہو اور صبر کرو
Hum ountni (she-camel) ko inke liye fitna bana kar bhej rahe hain, ab zara sabr ke saath dekh ke inka kya anjaam hota hai
ہم بھیجے دیتے ہیں اونٹنی کو ان کی آزمائش کے لیے تو آپ ؑ انتظار کیجیے ان کے بارے میں اور صبر کیجیے۔
ہم اونٹنی کو ان کے لئے فتنہ بنا کر بھیج رہے ہیں۔ اب ذرا صبر کے ساتھ دیکھ کر ان کا کیا انجام ہوتا ہے۔
بیشک ہم ان کی آزمائش کے لیے اونٹنی بھیجیں گے پس (اے صالح) توان کا منتظر ره اور صبر کر.
ہم اونٹنی کو بھیجنے والے ہیں ان کے لیے آزمائش بناکر،پس تم ان کاانتظار کرو، اور صبر کرو
ہم بھیجتے ہیں اونٹنی اُنکے جانچنے کے واسطے سو انتطار کر اُن کا اور سہتا رہ
ہم اونٹنی کو اِن کے لیے فتنہ بنا کر بھیج رہے ہیں اب ذرا صبر کے ساتھ دیکھ کہ اِن کا کیا انجام ہوتا ہے