سورۃ المجادلة 58:14
۞أَلَمۡ تَرَ إِلَى ٱلَّذِينَ تَوَلَّوۡاْ قَوۡمًا غَضِبَ ٱللَّهُ عَلَيۡهِم مَّا هُم مِّنكُمۡ وَلَا مِنۡهُمۡ وَيَحۡلِفُونَ عَلَى ٱلۡكَذِبِ وَهُمۡ يَعۡلَمُونَ ﴿١٤﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
بھلا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جو ایسوں سے دوستی کرتے ہیں جن پر خدا کا غضب ہوا۔ وہ نہ تم میں ہیں نہ ان میں۔ اور جان بوجھ کر جھوٹی باتوں پر قسمیں کھاتے ہیں
Kya tumne dekha nahin un logon ko jinhon ne dost banaya hai ek aisey giroh (people) ko jo Allah ka magzoob (gazabnaak/ Wrath) hai? Woh na tumhare hain na unke, aur wo jaan boojh kar jhooti baat par kasamein khate hain
کیا تم نے غور نہیں کیا ان لوگوں (کے طرزِعمل) پر جنہوں نے دوستی گانٹھی ہے ان لوگوں سے جن پر اللہ کا غضب ہوا ہے۔ نہ وہ تم میں سے ہیں اور نہ ان میں سے ہیں اور وہ جانتے بوجھتے جھوٹ پر قسمیں اٹھاتے ہیں۔
کیا تم نے دیکھا ان لوگوں کو جنہوں نے دوست بنایا ہے ایک ایسے گروہ کو جو اللہ کا مغضوب ہے ؟ وہ نہ تمہارے ہیں نہ ان کے ، اور وہ جان بوجھ کر جھوٹی بات پر قسمیں کھاتے ہیں۔
کیا تو نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا؟ جنہوں نے اس قوم سے دوستی کی جن پر اللہ غضبناک ہوچکا ہے، نہ یہ (منافق) تمہارے ہی ہیں نہ ان کے ہیں باوجود علم کے پھر بھی جھوٹ پر قسمیں کھا رہے ہیں.
کیا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جو ایسے لوگوں سے دوستی کرتے ہیں جن پر اللہ کاغضب ہوا وہ نہ تم میں سے ہیں اور نہ ان میں سے ہیں ، اور وہ جھوٹی بات پرقسم کھاتے ہیں حالاں کہ وہ جانتے ہیں
کیا تو نے دیکھا اُن لوگوں کو جو دوست ہوئے ہیں اُس قوم کے جن پر غصہ ہوا ہے اللہ کا نہ وہ تم میں ہیں اور نہ اُن میں ہیں اور قسمیں کھاتے ہیں جھوٹ بات پر اور اُنکو خبر ہے
کیا تم نے دیکھا نہیں اُن لوگوں کو جنہوں نے دوست بنایا ہے ایک ایسے گروہ کو جواللہ کا مغضوب ہے؟ وہ نہ تمہارے ہیں نہ اُن کے، اور وہ جان بُوجھ کر جُھوٹی بات پر قسمیں کھاتے ہیں۔