quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الأنعام 6:27

وَلَوۡ تَرَىٰٓ إِذۡ وُقِفُواْ عَلَى ٱلنَّارِ فَقَالُواْ يَٰلَيۡتَنَا نُرَدُّ وَلَا نُكَذِّبَ بِـَٔايَٰتِ رَبِّنَا وَنَكُونَ مِنَ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ ﴿٢٧﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

کاش تم (ان کو اس وقت) دیکھو جب یہ دوزخ کے کنارے کھڑے کئے جائیں گے اور کہیں گے کہ اے کاش ہم پھر (دنیا میں) لوٹا دیئے جائیں تاکہ اپنے پروردگار کی آیتوں کی تکذیب نہ کریں اور مومن ہوجائیں
— Fatah Muhammad Jalandhari
Kaash tum us waqt ki halat dekh sakte jab woh dozakh ke kinarey khade kiye jayenge, us waqt woh kahenge ke kaash koi surat aisi ho ke hum duniya mein phir wapas bheje jayein aur apne Rubb ki nishaniyon ko na jhutlayein aur iman laney walon mein shamil hon
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور کاش تم دیکھ پاتے جب یہ کھڑے کیے جائیں گے آگ کے کنارے پر تو یہ کہیں گے ہائے کاش ! کسی طرح ہمیں لوٹا دیا جائے (تو ہم تصدیق کریں گے) اور ہم اپنے رب کی آیات کو نہیں جھٹلائیں گے اور ہم (پکے اور سچے) مؤمن بن جائیں گے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
کاش تم اس وقت ان کی حالت دیکھ سکتے کہ جب وہ دوزخ کے کنارے کھڑے کئے جائیں گے ۔ اس وقت وہ کہیں گے کہ کاش کوئی صورت ایسی ہو کہ ہم دنیا میں پھر واپس بھیجے جائیں اور اپنے رب کی نشانیوں کو نہ جھٹلائیں اور ایمان لانے والوں میں شامل ہوں ۔
— Fi Zilal al-Qur'an
اور اگر آپ اس وقت دیکھیں جب کہ یہ دوزخ کے پاس کھڑے کئے جائیں تو کہیں گے ہائے کیا اچھی بات ہو کہ ہم پھر واپس بھیج دیئے جائیں اور اگر ایسا ہو جائے تو ہم اپنے رب کی آیات کو جھوٹا نہ بتلائیں اور ہم ایمان والوں میں سے ہو جائیں۔
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور اگر تم ان کو اس وقت دیکھو جب وہ آگ پر کھڑے کيے جائیں گے اور کہیں گے کہ کاش ہم پھر بھیج دیے جائیں تو ہم اپنے رب کی نشانیوں کونہ جھٹلائیں اور ہم ایمان والوں میں سے ہوجائیں
— Maulana Wahiduddin Khan
اور اگر تو دیکھے جس وقت کہ کھڑے کئے جاویں گے وہ دوزخ پر پس کہیں گے اے کاش ہم پھر بھیجدئے جاویں اور ہم نہ جھٹلائیں اپنے رب کی آیتوں کو اور ہو جاویں ہم ایمان والوں میں
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
کاش تم اس وقت ان کی حالت دیکھ سکتے جب وہ دوزخ کے کنارے کھڑے کیے جائیں گے اس وقت وہ کہیں گے کہ کاش کوئی صورت ایسی ہو کہ ہم دنیا میں پھر واپس بھیجے جائیں اور اپنے رب کی نشانیوں کو نہ جھٹلائیں اور ایمان لانے والوں میں شامل ہوں
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں