quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الطلاق 65:10

أَعَدَّ ٱللَّهُ لَهُمۡ عَذَابٗا شَدِيدٗاۖ فَٱتَّقُواْ ٱللَّهَ يَـٰٓأُوْلِي ٱلۡأَلۡبَٰبِ ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْۚ قَدۡ أَنزَلَ ٱللَّهُ إِلَيۡكُمۡ ذِكۡرٗا ﴿١٠﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

خدا نے ان کے لئے سخت عذاب تیار کر رکھا ہے۔ تو اے ارباب دانش جو ایمان لائے ہو خدا سے ڈرو۔ خدا نے تمہارے پاس نصیحت (کی کتاب) بھیجی ہے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Allah ne ( aakhirat mein ) unke liye sakht azaab muhaiyya kar rakha hai. Pas Allah se daro aey sahib-e-aqal logon jo imaan laaye ho. Allah ne tumhari taraf ek naseehat nazil kardi hai
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اللہ نے ان کے لیے بہت شدید عذاب تیار کر رکھا ہے تو اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اے ہوش مندو جو ایمان بھی لائے ہو ! اللہ نے تمہاری طرف ذکر نازل کردیا ہے۔
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
اللہ نے (آخرت میں) ان کے لئے سخت عذاب مہیا کررکھا ہے۔ پس اللہ سے ڈرو۔ اے صاحب عقل لوگو ، جو ایمان لائے ہو۔ اللہ نے تمہاری طرف ایک نصیحت نازل کردی ہے ،
— Fi Zilal al-Qur'an
ان کے لیے اللہ تعالیٰ نے سخت عذاب تیار کر رکھا ہے، پس اللہ سے ڈرو اے عقل مند ایمان والو۔ یقیناً اللہ نے تمہاری طرف نصیحت اتار دی ہے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اللہ نے ان کے لیے ایک سخت عذاب تیار کررکھا ہےپس اللہ سے ڈرو، اے عقل والو جو کہ ایمان لائے ہواللہ نے تمھاری طرف ایک نصیحت اُتاری ہے
— Maulana Wahiduddin Khan
تیار رکھا ہے اللہ نے واسطے اُنکے سخت عذاب سو ڈرتے رہو اللہ سے اے عقل والو جنکو یقین ہے بیشک اللہ نے اتاری ہے تم پر نصیحت
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
اللہ نے (آخرت میں) ان کے لیے سخت عذاب مہیا کر رکھا ہے پس اللہ سے ڈرو اے صاحب عقل لوگو جو ایمان لائے ہو اللہ نے تمہاری طرف ایک نصیحت نازل کر دی ہے
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں