quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الملك 67:16

ءَأَمِنتُم مَّن فِي ٱلسَّمَآءِ أَن يَخۡسِفَ بِكُمُ ٱلۡأَرۡضَ فَإِذَا هِيَ تَمُورُ ﴿١٦﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

کیا تم اس سے جو آسمان میں ہے بےخوف ہو کہ تم کو زمین میں دھنسا دے اور وہ اس وقت حرکت کرنے لگے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Kya tum issey be-khauf ho ke woh jo aasman mein hai tumhein zameen mein dhasa de aur yakayak yeh zameen jhakoley khane lagey (shake/rock violently)
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
کیا تم بےخوف ہوگئے ہو اس سے جو آسمان میں ہے کہ وہ تمہیں زمین میں دھنسا دے اور وہ یکایک لرزنے لگے۔
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
کیا تم اس سے بےخوف ہو کہ وہ جو آسمان میں ہے ، تمہیں زمین میں دھنسادے اور یکایک یہ زمین جھکولے کھانے لگے ؟
— Fi Zilal al-Qur'an
کیا تم اس بات سے بے خوف ہوگئے ہو کہ آسمانوں واﻻ تمہیں زمین میں دھنسا دے اور اچانک زمین لرزنے لگے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
کیا تم اس سے بے خوف ہوگئے جو آسمان میں ہے کہ وہ تم کو زمین میں دھنسا دے،پھر وہ لرزنے لگے
— Maulana Wahiduddin Khan
کیا تم نڈر ہو گئے اُس سے جو آسمان میں ہے اس سے کہ دھنسا دے تم کو زمین میں پھر تبھی وہ لرزنے لگے
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
کیا تم اِس سے بے خوف ہو کہ وہ جو آسمان میں ہے تمہیں زمین میں دھنسا دے اور یکایک یہ زمین جَھکو لے کھانے لگے؟
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں