سورۃ الملك 67:15
هُوَ ٱلَّذِي جَعَلَ لَكُمُ ٱلۡأَرۡضَ ذَلُولٗا فَٱمۡشُواْ فِي مَنَاكِبِهَا وَكُلُواْ مِن رِّزۡقِهِۦۖ وَإِلَيۡهِ ٱلنُّشُورُ ﴿١٥﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
وہی تو ہے جس نے تمہارے لئے زمین کو نرم کیا تو اس کی راہوں میں چلو پھرو اور خدا کا (دیا ہو) رزق کھاؤ اور تم کو اسی کے پاس (قبروں سے) نکل کر جانا ہے
Wahi to hai jisne tumhare liye zameen ko taabeh kar rakkha hai , chalo uski chaati par aur khao khuda ka rizq, usi ke huzoor tumhein dobara zinda ho kar jana hai
وہی ہے جس نے تمہارے لیے بنا دیا ہے زمین کو پست تو تم چلو پھرو اس کے کندھوں کے مابین اور اس کے (دیے ہوئے) رزق سے کھائو پیو اور (یاد رکھو کہ تم نے) اسی کی طرف زندہ ہو کر جانا ہے۔
وہی تو ہے جس نے تمہارے لئے زمین کو تابع رکھا ہے ، چلو اس کی چھاتی پر اور کھاﺅ خدا کا رزق ، اسی کے حصور تمہیں دوبارہ زندہ ہوکر جانا ہے “۔
وه ذات جس نے تمہارے لیے زمین کو پست ومطیع کردیا تاکہ تم اس کی راہوں میں چلتے پھرتے رہو اور اللہ کی روزیاں کھاؤ (پیو) اسی کی طرف (تمہیں) جی کر اٹھ کھڑا ہونا ہے.
وہی ہے جس نے زمین کو تمھارے لیے پست کردیا تو تم اس کے راستوں میں چلو اور اس کے رزق میں سے کھاؤ اور اسی کی طرف ہے اُٹھنا
وہی ہے جس نے کیا تمہارے آگے زمین کو پست اب چلو پھرو اُسکے کندھوں پر اور کھاؤ کچھ اُسکی دی ہوئی روزی اور اُسی کی طرف جی اٹھنا ہے
وہی تو ہے جس نے تمہارے لیے زمین کو تابع کر رکھا ہے ، چلو اُس کی چھاتی پر اور کھاوٴ خدا کا رزق، اُسی کے حضور تمہیں دوبارہ زندہ ہو کر جانا ہے۔