quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الملك 67:28

قُلۡ أَرَءَيۡتُمۡ إِنۡ أَهۡلَكَنِيَ ٱللَّهُ وَمَن مَّعِيَ أَوۡ رَحِمَنَا فَمَن يُجِيرُ ٱلۡكَٰفِرِينَ مِنۡ عَذَابٍ أَلِيمٖ ﴿٢٨﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

کہو کہ بھلا دیکھو تو اگر خدا مجھ کو اور میرے ساتھیوں کو ہلاک کردے یا ہم پر مہربانی کرے۔ تو کون ہے کافروں کو دکھ دینے والے عذاب سے پناہ دے؟
— Fatah Muhammad Jalandhari
Insey kaho, kabhi tumne yeh bhi socha ke Allah khwa mujhey aur mere saathiyon ko halaaq karde ya hum par Reham karey, kafiron ko dardnaak azaab se kaun bacha lega
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
(اے نبی ﷺ !) ان سے کہیے کہ اگر اللہ مجھے اور جو لوگ میرے ساتھ ہیں ان کو ہلاک کردے یا وہ ہم پر رحم کرے تو کافروں کو دردناک عذاب سے کون بچائے گا ؟
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
ان سے کہو ، کبھی تم نے یہ بھی سوچا کہ اللہ خواہ مجھے اور میرے ساتھیوں کو ہلاک کردے یا ہم پر رحم کرے ، کافروں کو درد ناک عذاب سے کون بچالے گا “۔
— Fi Zilal al-Qur'an
آپ کہہ دیجئے! اچھا اگر مجھے اور میرے ساتھیوں کو اللہ تعالیٰ ہلاک کردے یا ہم پر رحم کرے (بہر صورت یہ تو بتاؤ) کہ کافروں کو دردناک عذاب سے کون بچائے گا؟
— Maulana Muhammad Junagarhi
کہو کہ اگر اللہ مجھ کو ہلاک کردے اوران لوگوں کو جو میرے ساتھ ہیں ، یا ہم پررحم فرمائے تو منکروں کو دردناک عذاب سے کون بچائے گا
— Maulana Wahiduddin Khan
تو کہہ بھلا دیکھو تو اگر ہلاک کر دے مجھ کو اللہ اور میرے ساتھ والو کو یا ہم پر رحم کرے پھر وہ کون ہے جو بچائے منکروں کو عذاب دردناک سے
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
اِن سے کہو، کبھی تم نے یہ بھی سوچا کہ اللہ خواہ مجھے اور میرے ساتھیوں کو ہلاک کر دے یا ہم پر رحم کرے، کافروں کو دردناک عذاب سے کون بچا لے گا؟
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں