quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ القلم 68:7

إِنَّ رَبَّكَ هُوَ أَعۡلَمُ بِمَن ضَلَّ عَن سَبِيلِهِۦ وَهُوَ أَعۡلَمُ بِٱلۡمُهۡتَدِينَ ﴿٧﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

تمہارا پروردگار اس کو بھی خوب جانتا ہے جو اس کے رستے سے بھٹک گیا اور ان کو بھی خوب جانتا ہے جو سیدھے راستے پر چل رہے ہیں
— Fatah Muhammad Jalandhari
Tumhara Rubb un logon ko bhi khoob jaanta hai jo uski raah se bhatkey huey hain , aur wahi unko bhi acchi tarah jaanta hai jo raah-e-raast par hai
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
یقینا آپ ﷺ کا رب خوب جانتا ہے کہ کون اس کی راہ سے بھٹک گیا ہے اور وہ ان کو بھی خوب جانتا ہے جو ہدایت یافتہ ہیں۔
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
تمہارا رب ان لوگوں کو بھی خوب جانتا ہے جو اس کی راہ سے بھٹکے ہوئے ہیں ، اور وہی ان کو بھی اچھی طرح جانتا ہے جو راہ راست پر ہیں۔
— Fi Zilal al-Qur'an
بیشک تیرا رب اپنی راه سے بہکنے والوں کو خوب جانتا ہے، اور وه راه یافتہ لوگوں کو بھی بخوبی جانتا ہے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
تمھارارب ہی خوب جانتا ہے ، جو اس کی راہ سے بھٹکاہوا ہے،اور وہ راہ پر چلنے والوں کو بھی خوب جانتا ہے
— Maulana Wahiduddin Khan
بیشک تیرا رب وہی خوب جانے اُسکو جو بہکا اُسکی راہ سے اور وہی جانتا ہے راہ پانے والوں کو
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
تمہارا رب اُن لوگوں کو بھی خوب جانتا ہے جو اس کی راہ سے بھٹکے ہوئے ہیں، اور وہی ان کو بھی اچھی طرح جانتا ہے جو راہ راست پر ہیں
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں