quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الأعراف 7:135

فَلَمَّا كَشَفۡنَا عَنۡهُمُ ٱلرِّجۡزَ إِلَىٰٓ أَجَلٍ هُم بَٰلِغُوهُ إِذَا هُمۡ يَنكُثُونَ ﴿١٣٥﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

پھر جب ہم ایک مدت کے لیے جس تک ان کو پہنچنا تھا ان سے عذاب دور کردیتے تو وہ عہد کو توڑ ڈالتے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Magar jab hum unpar se apna azaab ek waqt e muqarrar tak keliye, jisko woh bahar haal pahunchne waley thay, hata letey to woh yaklakht apne ahad se phir jatey
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
لیکن جب ہم ان سے اس مصیبت کو دور کردیتے تھے ایک خاص مدت کے لیے کہ جس تک وہ پہنچنے والے ہوتے تو وہ دفعتہً عہد توڑ دیتے تھے۔
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
مگر جب ہم ان پر سے اپنا عذاب ایک وقت مقرر تک کے لیے جس کو وہ بہرحال پہنچنے والے تھے ، ہٹا لیتے تھے تو وہ یککت اپنے عہد سے پھر جاتے
— Fi Zilal al-Qur'an
پھر جب ان سے اس عذاب کو ایک خاص وقت تک کہ اس تک ان کو پہنچنا تھا ہٹا دیتے، تو وه فوراً ہی عہد شکنی کرنے لگتے۔
— Maulana Muhammad Junagarhi
پھر جب ہم ان سے دور کردیتے آفت کو کچھ مدت کے ليے جہاں بہرحال انھیں پہنچنا تھا تو اسی وقت وہ عہد کو توڑ دیتے
— Maulana Wahiduddin Khan
پھر جب ہم نے اٹھا لیا ان سےعذاب ایک مدت تک کہ ان کو اس مدت تک پہنچنا تھا اسی وقت عہد توڑ ڈالتے
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
مگر جب ہم ان پر سے اپنا عذاب ایک وقت مقرر تک کے لیے، جس کو وہ بہرحال پہنچنے والے تھے، ہٹا لیتے تو وہ یکلخت اپنے عہد سے پھر جاتے
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں