quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الأعراف 7:170

وَٱلَّذِينَ يُمَسِّكُونَ بِٱلۡكِتَٰبِ وَأَقَامُواْ ٱلصَّلَوٰةَ إِنَّا لَا نُضِيعُ أَجۡرَ ٱلۡمُصۡلِحِينَ ﴿١٧٠﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور جو لوگ کتاب کو مضبوط پکڑے ہوئے ہیں اور نماز کا التزام رکھتے ہیں (ان کو ہم اجر دیں گے کہ) ہم نیکوکاروں کا اجر ضائع نہیں کرتے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Jo log kitab ki pabandi karte hain aur jinhon ne namaz qaayam rakkhi hai, yaqeenan aisey neik kirdar logon ka ajar hum zaya nahin karenge
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور جن لوگوں نے کتاب کو مضبوطی کے ساتھ تھامے رکھا اور نماز قائم کی تو یقینا ایسے مصلحین کا اجرہم ضائع نہیں کریں گے۔
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
جو لوگ کتاب کی پابندی کرتے ہیں اور جنہوں نے نماز قائم کر رکھی ہے ، یقیناً ایسے نیک کردار لوگوں کا اجر ہم ضائع نہیں کریں گے
— Fi Zilal al-Qur'an
اور جو لوگ کتاب کے پابند ہیں اور نماز کی پابندی کرتے ہیں، ہم ایسے لوگوں کا جو اپنی اصلاح کریں ﺛواب ضائع نہ کریں گے۔
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور جو لوگ خداکی کتاب کو مضبوطی سے پکڑتے ہیں اور نماز قائم کرتے ہیں ، بے شک ہم مصلحین کا اجر ضائع نہیں کریں گے
— Maulana Wahiduddin Khan
اور جو لوگ خوب پکڑ رہے ہیں کتاب کو اور قائم رکھتے ہیں نماز کو بیشک ہم ضائع نہ کریں گے ثواب نیکی والوں کا
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
جو لوگ کتاب کی پابندی کر تے ہیں اور جنہوں نے نماز قائم رکھی ہے، یقیناً ایسے نیک کردار لوگوں کا اجر ہم ضائع نہیں کریں گے
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں