quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الجن 72:22

قُلۡ إِنِّي لَن يُجِيرَنِي مِنَ ٱللَّهِ أَحَدٞ وَلَنۡ أَجِدَ مِن دُونِهِۦ مُلۡتَحَدًا ﴿٢٢﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

(یہ بھی) کہہ دو کہ خدا (کے عذاب) سے مجھے کوئی پناہ نہیں دے سکتا۔ اور میں اس کے سوا کہیں جائے پناہ نہیں دیکھتا
— Fatah Muhammad Jalandhari
Kaho mujhey Allah ki giraft se koi nahin bacha sakta aur na main uske daaman ke siwa koi jaye panaah (refuge) paa sakta hoon
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
آپ ﷺ کہہ دیجیے کہ مجھے اللہ (کی پکڑ) سے کوئی پناہ نہیں دے سکتا اور نہ ہی میں اس کے علاوہ سر چھپانے کی کوئی جگہ پائوں گا۔
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
۔ کہو ، ” مجھے اللہ کی گرفت سے کوئی بچا نہیں سکتا اور نہ میں اس کے دامن کے سوا کوئی جائے پناہ پاسکتا ہوں۔
— Fi Zilal al-Qur'an
کہہ دیجئے کہ مجھے ہرگز کوئی اللہ سے بچا نہیں سکتا اور میں ہرگز اس کے سوا کوئی جائے پناه بھی پا نہیں سکتا.
— Maulana Muhammad Junagarhi
کہو کہ مجھ کو اللہ سے کوئی بچانہیں سکتااور نہ میں اس کے سوا کوئی پناہ پاسکتا ہوں
— Maulana Wahiduddin Khan
تو کہہ مجھ کو نہ بچائے گا اللہ کے ہاتھ سے کوئی اور نہ پاؤں گا اُسکے سوائے کہیں سرک رہنے کو جگہ
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
کہو، "مجھے اللہ کی گرفت سے کوئی نہیں بچا سکتا اور نہ میں اُس کے دامن کے سوا کوئی جائے پناہ پا سکتا ہوں
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں