سورۃ الانسان 76:16
قَوَارِيرَاْ مِن فِضَّةٖ قَدَّرُوهَا تَقۡدِيرٗا ﴿١٦﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
اور شیشے بھی چاندی کے جو ٹھیک اندازے کے مطابق بنائے گئے ہیں
Sheshey bhi woh jo chandi ki qisam ke hongey,aur unko (muntazmin-e-jannat nay)theek andazey ke mutabik bhara hoga
ایسا شیشہ جو چاندی کا ہوگا ان کو (ساقیانِ جنت نے) بھرا ہوگا بھرپور اندازے کے مطابق۔
شیشے بھی وہ چاندی کی قسم کے ہوں گے ، اور ان کو (منتظمین جنت نے) ٹھیک اندازے کے مطابق بھرا ہوگا۔
شیشے بھی چاندی کے جن کو (ساقی نے) اندازے سے ناپ رکھا ہوگا.
شیشے چاندی کے ہوں گے،جن کو بھرنے والوں نے مناسب انداز سے بھرا ہوگا
شیشے ہیں چاندی کے ماپ رکھا ہے اُن کاماپ
شیشے بھی وہ جو چاندی کی قِسم کے ہونگے، اور ان کو(منتظمینِ جنّت نے)ٹھیک اندازے کے مطابق بھرا ہوگا۔