سورۃ الانسان 76:2
إِنَّا خَلَقۡنَا ٱلۡإِنسَٰنَ مِن نُّطۡفَةٍ أَمۡشَاجٖ نَّبۡتَلِيهِ فَجَعَلۡنَٰهُ سَمِيعَۢا بَصِيرًا ﴿٢﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
ہم نے انسان کو نطفہٴ مخلوط سے پیدا کیا تاکہ اسے آزمائیں تو ہم نے اس کو سنتا دیکھتا بنایا
Humne Insan ko ek makhlut nutfey (intermingled sperm) se paida kiya taa-ke uska imtihaan lein aur is garz ke liye humne usey sunne aur dekhne wala banaya
ہم نے انسان کو پیدا کیا ہے ملے جلے نطفے سے ہم اس کو الٹتے پلٹتے رہے پھر ہم نے اس کو بنا دیا سننے والا دیکھنے والا۔
ہم نے انسان کو ایک مخلوط نطفے سے پیدا کیا تاکہ اس کا امتحان لیں اور اس غرض کے لئے ہم نے اسے سننے اور دیکھنے والا بنایا۔
بیشک ہم نے انسان کو ملے جلے نطفے سے امتحان کے لیے پیدا کیا اور اس کو سنتا دیکھتا بنایا.
ہم نے انسان کو ایک مخلوط بوند سے پیدا کیا،ہم اس کو پلٹتے رہےپھر ہم نے اس کو سننے والا،دیکھنے والا بنادیا
ہم نے بنایا آدمی کو ایک دو رنگی بوند سے ہم پلٹتے رہے اُسکو پھر کر دیا اُسکو ہم نے سننے والا دیکھنے والا
ہم نے انسان کو ایک مخلُوط نُطفے سے پیدا کیا تاکہ اس کا امتحان لیں اور اِس غرض کے لیے ہم نے اسے سُننے اور دیکھنے والا بنایا۔