سورۃ النبإ 78:37
رَّبِّ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِ وَمَا بَيۡنَهُمَا ٱلرَّحۡمَٰنِۖ لَا يَمۡلِكُونَ مِنۡهُ خِطَابٗا ﴿٣٧﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
وہ جو آسمانوں اور زمین اور جو ان دونوں میں ہے سب کا مالک ہے بڑا مہربان کسی کو اس سے بات کرنے کا یارا نہیں ہوگا
Us nihayat meharban khuda ki taraf se jo zameen aur aasmaano ka aur inke darmiyan ki har cheez ka malik hai jiske samney kisi ko bolne ka yara nahin
جو رب ہے آسمانوں کا اور زمین کا اور جو کچھ ان کے مابین ہے جو الرحمن ہے۔ ان (میں سے کسی) کو ہمت نہیں ہوگی اس سے بات کرنے کی۔
” اس نہایت مہربان خدا کی طرف سے جو زمین اور آسمانوں اور ان کے درمیان کی ہر چیز کا مالک ، جس کے سامنے کسی کو بولنے کا یارا نہیں۔
(اس رب کی طرف سے ملے گا جو کہ) آسمانوں کا اور زمین کا اور جو کچھ ان کے درمیان ہے ان کا پروردگار ہے اور بڑی بخشش کرنے واﻻ ہے۔ کسی کو اس سے بات چیت کرنے کا اختیار نہیں ہوگا.
رحمٰن کی طرف سے جو آسمانوں اور زمین اور ان کے درمیان کی چیزوں کارب ہے، کوئی قدرت نہیں رکھتا کہ اس سے بات کرے
جو رب ہے آسمانوں کا اور زمین کا اور جو کچھ اُنکے بیچ میں ہے بڑی رحمت والا قدرت نہیں کہ کوئی اُس سے بات کرے
اُس نہایت مہربان خدا کی طرف سے جو زمین اور آسمانوں کا اور ان کے درمیان کی ہر چیز کا مالک ہے جس کے سامنے کسی کو بولنے کا یارا نہیں۔