quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الأنفال 8:28

وَٱعۡلَمُوٓاْ أَنَّمَآ أَمۡوَٰلُكُمۡ وَأَوۡلَٰدُكُمۡ فِتۡنَةٞ وَأَنَّ ٱللَّهَ عِندَهُۥٓ أَجۡرٌ عَظِيمٞ ﴿٢٨﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور جان رکھو کہ تمہارا مال اور اولاد بڑی آزمائش ہے اور یہ کہ خدا کے پاس (نیکیوں کا) بڑا ثواب ہے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Aur jaan rakkho ke tumhare maal aur tumhari aulad haqeeqat mein samaan e aazmaish hain aur Allah ke paas ajar dene ke liye bahut kuch hai
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور جان لو کہ تمہارے اموال اور تمہاری اولاد فتنہ ہیں اور یہ کہ اللہ ہی کے پاس ہے بڑا اجر
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
اور جان رکھو کہ تمہارے مال اور تمہاری اولاد حقیقت میں سامان آزمائش ہیں اور اللہ کے پاس اجر دینے کے لیے بہت کچھ ہے
— Fi Zilal al-Qur'an
اور تم اس بات کو جان رکھو کہ تمہارے اموال اور تمہاری اوﻻد ایک امتحان کی چیز ہے۔ اور اس بات کو بھی جان رکھو کہ اللہ تعالیٰ کے پاس بڑا بھاری اجر ہے۔
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور جان لو کہ تمھارے مال اور تمھاری اولاد ایک آزمائش ہے اور یہ کہ اللہ ہی کے پاس ہے بڑا اجر
— Maulana Wahiduddin Khan
اور جان لو کہ بیشک تمہارےمال اور اولاد خرابی میں ڈالنے والے ہیں اور یہ کہ اللہ کے پاس بڑا ثواب ہے
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
اور جان رکھو کہ تمہارے مال اور تمہاری اولاد حقیقت میں سامانِ آزمائش ہیں اور اللہ کےپاس اجر دینے کے لیے بہت کچھ ہے
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں