quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الأنفال 8:29

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓاْ إِن تَتَّقُواْ ٱللَّهَ يَجۡعَل لَّكُمۡ فُرۡقَانٗا وَيُكَفِّرۡ عَنكُمۡ سَيِّـَٔاتِكُمۡ وَيَغۡفِرۡ لَكُمۡۗ وَٱللَّهُ ذُو ٱلۡفَضۡلِ ٱلۡعَظِيمِ ﴿٢٩﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

مومنو! اگر تم خدا سے ڈرو گے تو وہ تمہارے لیے امر فارق پیدا کردے گا (یعنی تم کو ممتاز کردے گا) تو وہ تمہارے گناہ مٹادے گا اور تمہیں بخش دے گا۔ اور خدا بڑا فضل والا ہے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Aey iman laney walon, agar tum khuda-tarsi ikhtiyar karoge to Allah tumhare liye kasauti (criterion) baham pahuncha dega aur tumhari buraiyon ko tumse door kardega, aur tumhare kasoor maaf kardega. Allah bada fazal farmane wala hai
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اے اہل ایمان ! اگر تم اللہ کے تقویٰ پر برقرار رہو گے تو وہ تمہارے لیے فرقان پیدا کر دے گا اور دور کر دے گا تم سے تمہاری برائیاں (کمزوریاں) اور تمہیں بخش دے گا۔ اور اللہ بڑے فضل والا ہے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
اے لوگو جو ایمان لائے ہو ، اگر تم خدا ترسی اختیار کروگے تو اللہ تمہارے لیے کسوٹی بہم پہنچا دے گا اور تمہاری برائیوں کو تم سے دور کرے گا اور تمہارے قصور معاف کرے گا۔ اللہ بڑا فضل فرمانے والا ہے
— Fi Zilal al-Qur'an
اے ایمان والو! اگر تم اللہ سے ڈرتے رہو گے تو اللہ تعالیٰ تم کو ایک فیصلہ کی چیز دے گا اور تم سے تمہارے گناه دور کر دے گا اور تم کو بخش دے گا اور اللہ تعالیٰ بڑے فضل واﻻ ہے۔
— Maulana Muhammad Junagarhi
اے ایمان والو، اگر تم اللہ سے ڈرو گے تو وہ تمھارے ليے فرقان بہم پہنچائے گا اور تم سے تمھارے گناہوں کو دور کردے گا اور تم کو بخش دے گا اور اللہ بڑے فضل والا ہے
— Maulana Wahiduddin Khan
اے ایمان والو اگر تم ڈرتے رہو گے اللہ سے تو کر دے گا تم میں فیصلہ اور دور کر دے گا تم سے تمہارے گناہ اور تم کو بخش دے گا اور اللہ کا فضل بڑا ہے
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
اے ایمان لانے والو، اگر تم خدا ترسی اختیار کرو گے تو اللہ تمہارے لیے کسوٹی بہم پہنچا دے گا اور تمہاری بُرائیوں کو تم سے دور کرے گا، اور تمہارے قصور معاف کرے گا۔ اللہ بڑا فضل فرمانے والا ہے
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں