سورۃ الإنفطار 82:19
يَوۡمَ لَا تَمۡلِكُ نَفۡسٞ لِّنَفۡسٖ شَيۡـٔٗاۖ وَٱلۡأَمۡرُ يَوۡمَئِذٖ لِّلَّهِ ﴿١٩﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
جس روز کوئی کسی کا بھلا نہ کر سکے گا اور حکم اس روز خدا ہی کا ہو گا
Yeh woh din hai jab kisi shaks ke liye kuch karna kisi ke bas mei na hoga, faisla us din bilkul Allah ke ikhtiyar mein hoga
جس روز کسی جان کو کسی دوسری جان کے لیے کوئی اختیار حاصل نہیں ہوگا اور امر ُ کل کا کل اس دن اللہ ہی کے ہاتھ میں ہوگا۔
یہ وہ دن ہے جب کسی شخص کے لئے کچھ کرنا کسی کے بس میں نہ ہوگا ، فیصلہ اس دن بالکل اللہ کے اختیار میں ہوگا “۔
(وه ہے) جس دن کوئی شخص کسی شخص کے لئے کسی چیز کا مختار نہ ہوگا، اور (تمام تر) احکام اس روز اللہ کے ہی ہوں گے.
اس دن کوئی جان کسی دوسری جان کے لیے کچھ نہ کرسکے گیاور معاملہ اس دن اللہ ہی کے اختیار میں ہوگا
جس دن کہ بھلا نہ کر سکے کوئی جی کسی جی کا کچھ بھی اور حکم اُس دن اللہ ہی کا ہے
یہ وہ دن ہے جب کسی شخص کے لیے کچھ کرنا کسی کے بس میں نہ ہوگا، فیصلہ اُس دن بالکل اللہ کے اختیار میں ہوگا