quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ التوبة 9:62

يَحۡلِفُونَ بِٱللَّهِ لَكُمۡ لِيُرۡضُوكُمۡ وَٱللَّهُ وَرَسُولُهُۥٓ أَحَقُّ أَن يُرۡضُوهُ إِن كَانُواْ مُؤۡمِنِينَ ﴿٦٢﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

مومنو! یہ لوگ تمہارے سامنے خدا کی قسمیں کھاتے ہیں تاکہ تم کو خوش کر دیں۔ حالانکہ اگر یہ (دل سے) مومن ہوتے تو خدا اور اس کے پیغمبر خوش کرنے کے زیادہ مستحق ہیں
— Fatah Muhammad Jalandhari
Yeh log tumhare saamne kasmein khate hain taa-ke tumhein raazi karein, halanke agar yeh momin hain to Allah aur Rasool iske zyada haqdar hain ke yeh unko raazi karne ki fikr karein
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
(اے مسلمانو !) یہ تمہارے سامنے اللہ کی قسمیں کھاتے ہیں تاکہ تمہیں راضی کریں اللہ اور اس کا رسول ﷺ اس بات کے زیادہ حق دار ہیں کہ وہ انہیں راضی کریں اگر وہ واقعتا مؤمن ہیں
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
یہ لوگ تمہارے سامنے قسمیں کھاتے ہیں تاکہ تمہیں راضی کریں ، حالانک اگر یہ مومن ہیں تو اللہ اور رسول اس کے زیادہ حق دار ہیں کہ یہ ان کو راضی کرنے کی فکر کریں
— Fi Zilal al-Qur'an
محض تمہیں خوش کرنے کے لئے تمہارے سامنے اللہ کی قسمیں کھا جاتے ہیں حاﻻنکہ اگر یہ ایمان دار ہوتے تو اللہ اور اس کا رسول رضامند کرنے کے زیاده مستحق تھے۔
— Maulana Muhammad Junagarhi
وہ تمھارے سامنے اللہ کی قسمیں کھاتے ہیں تاکہ تم کو راضی کریں حالاں کہ اللہ اور اس کا رسول زیادہ حق دار ہیں کہ وہ اس کو راضی کریں ، اگر وہ مومن ہیں
— Maulana Wahiduddin Khan
قسمیں کھاتے ہیں اللہ کی تمہارےآگے تاکہ تم کر راضی کریں اور اللہ کو اور اسکے رسول کو بہت ضرور ہے راضی کرنا اگر وہ ایمان رکھتے ہیں
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
یہ لوگ تمہارے سامنے قسمیں کھاتے ہیں تاکہ تمہیں راضی کریں، حالانکہ اگر یہ مومن ہیں تو اللہ اور رسول اس کے زیادہ حق دار ہیں کہ یہ ان کو راضی کرنے کی فکر کریں
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں