quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ يونس 10:50

قُلۡ أَرَءَيۡتُمۡ إِنۡ أَتَىٰكُمۡ عَذَابُهُۥ بَيَٰتًا أَوۡ نَهَارٗا مَّاذَا يَسۡتَعۡجِلُ مِنۡهُ ٱلۡمُجۡرِمُونَ ﴿٥٠﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

کہہ دو کہ بھلا دیکھو تو اگر اس کا عذاب تم پر (ناگہاں) آجائے رات کو یا دن کو تو پھر گنہگار کس بات کی جلدی کریں گے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Insey kaho, kabhi tumne yeh bhi socha ke agar Allah ka azaab achanak raat ko ya din ko aa jaye (to tum kya kar sakte ho?) Aakhir yeh aisi kaunsi cheez hai jiske liye mujreem jaldi machayein
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اے نبی ! ان سے) کہیے کیا تم نے غور کیا کہ اگر تمہارے اوپر اللہ کا عذاب (ناگہاں) آدھمکے رات کو یا دن کے وقت تو وہ کیا شے ہے جس کے بل پر یہ مجرم جلدی مچا رہے ہیں ؟
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
ان سے کہو ، کبھی تم نے یہ بھی سوچا کہ اگر اللہ کا عذاب اچانک رات کو یا دن کو آجائے (تو تم کیا کرسکتے ہو ؟ ) آخر یہ ایسی کون سی چیز ہے جس کے لئے مجرم جلدی مچائیں ؟
— Fi Zilal al-Qur'an
آپ فرما دیجئے کہ یہ تو بتلاؤ کہ اگر تم پر اللہ کا عذاب رات کو آپڑے یا دن کو تو عذاب میں کون سی چیز ایسی ہے کہ مجرم لوگ اس کو جلدی مانگ رہے ہیں.
— Maulana Muhammad Junagarhi
کہو کہ بتاؤ، اگر اللہ کا عذاب تم پر رات کو آپڑے یا دن کو آجائے تو مجرم لوگ اس سے پہلے کیا کرلیں گے
— Maulana Wahiduddin Khan
تو کہہ بھلا دیکھو تو اگر آ پہنچے تم پر عذاب اس کا راتوں رات یا دن کو تو کیا کر لیں گے اس سے پہلے گنہگار
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
اِن سے کہو، کبھی تم نے یہ بھی سوچا کہ اگر اللہ کا عذاب اچانک رات کو یا دن کو آ جائے (تو تم کیا کر سکتے ہو؟) آخر یہ ایسی کونسی چیز ہے جس کے لیے مجرم جلدی مچائیں؟
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں