quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ طه 20:61

قَالَ لَهُم مُّوسَىٰ وَيۡلَكُمۡ لَا تَفۡتَرُواْ عَلَى ٱللَّهِ كَذِبٗا فَيُسۡحِتَكُم بِعَذَابٖۖ وَقَدۡ خَابَ مَنِ ٱفۡتَرَىٰ ﴿٦١﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

موسیٰ نے ان (جادوگروں) سے کہا کہ ہائے تمہاری کمبختی۔ خدا پر جھوٹ افتراء نہ کرو کہ وہ تمہیں عذاب سے فنا کردے گا اور جس نے افتراء کیا وہ نامراد رہا
— Fatah Muhammad Jalandhari
Moosa ne ( ain mauqe par giroh muqabil ko mukhatib karke) kaha “shamat ke maaron, na jhooti tohmatein (invent falsehood) baandho Allah par, warna woh ek sakht azaab se tumhara sattyanaas kardega, jhoot jisne bhi ghada woh na-murad hua”
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
موسیٰ ؑ ٰ نے انہیں (خبردار کرتے ہوئے) کہا : تمہاری بد بختی ! اللہ پر جھوٹ مت گھڑو کہ وہ تمہیں غارت کر دے کسی عذاب کے ذریعے سے اور یقیناً وہ ناکام ہوا جس کسی نے بھی (اللہ پر) افترا کیا
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
” موسیٰ نے (عین موقع پر گروہ مقابل کو مخاطب کر کے ) کہا ” شامت کے مارو ، نہ جھوٹی تہمتیں باندھو اللہ پر ، ورنہ وہ ایک سخت عذاب سے تمہارا ستیاناس کر دے گا۔ جھوٹ جس نے بھی گھڑا وہ نامراد ہوا۔ “
— Fi Zilal al-Qur'an
موسی (علیہ السلام) نے ان سے کہا تمہاری شامت آچکی، اللہ تعالیٰ پر جھوٹ اور افترا نہ باندھو کہ وه تمہیں عذابوں سے ملیا میٹ کر دے، یاد رکھو وه کبھی کامیاب نہ ہوگا جس نے جھوٹی بات گھڑی.
— Maulana Muhammad Junagarhi
موسیٰ نے کہا کہ تمھارا برا ہو، اللہ پر جھوٹ نہ باندھو کہ وہ تم کو کسی آفت سے غارت کردے اور جس نے خدا پر جھوٹ باندھا وہ ناکام ہوا
— Maulana Wahiduddin Khan
کہا اُنکو موسٰی نے کم بختی تمہاری جھوٹ نہ بولو اللہ پر پھر غارت کر دے تمکو کسی سخت آفت سے اور مراد کو نہیں پہنچا جس نے جھوٹ باندھا
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
موسیٰؑ نے (عین موقع پر گروہِ مقابل کو مخاطب کر کے) کہا”شامت کے مارو، نہ جھُوٹی تہمتیں باندھو اللہ پر، ورنہ وہ ایک سخت عذاب سے تمہارا ستیا ناس کر دے گا۔ جُھوٹ جس نے بھی گھڑا وہ نامراد ہوا۔“
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں