quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الأنبياء 21:13

لَا تَرۡكُضُواْ وَٱرۡجِعُوٓاْ إِلَىٰ مَآ أُتۡرِفۡتُمۡ فِيهِ وَمَسَٰكِنِكُمۡ لَعَلَّكُمۡ تُسۡـَٔلُونَ ﴿١٣﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

مت بھاگو اور جن (نعمتوں) میں تم عیش وآسائش کرتے تھے ان کی اور اپنے گھروں کی طرف لوٹ جاؤ۔ شاید تم سے (اس بارے میں) دریافت کیا جائے
— Fatah Muhammad Jalandhari
(kaha gaya) “bhaago nahin, jao apne unhi gharon mein aur aesh ke samaano mein jinke andar tum chain kar rahey thay, shayad ke tumse poocha jaye”
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اس وقت انہیں کہا گیا :) اب بھاگو مت اور واپس جاؤ اپنے سامان تعیش اور محلات کی طرف شاید کہ وہاں تمہیں پوچھا جائے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
(کہا گیا) ” ُ بھاگو نہیں ‘ جائو اپنے گھروں اور عیش کے سامانوں میں جن کے اندر تم چین کررہے تھے ‘ شاید کہ تم سے پوچھا جائے “۔
— Fi Zilal al-Qur'an
بھاگ دوڑ نہ کرو اور جہاں تمہیں آسودگی دی گئی تھی وہیں واپس لوٹو اور اپنے مکانات کی طرف جاؤ تاکہ تم سے سوال تو کر لیا جائے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
بھاگو مت اور اپنے سامان عیش کی طرف اور اپنے مکانوں کی طرف واپس چلو، تاکہ تم سے پوچھا جائے
— Maulana Wahiduddin Khan
ایڑ مت کرو اور لوٹ جاؤ جہاں تم نے عیش کیا تھا اور اپنے گھروں میں شاید کوئی تمکو پوچھے
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
(کہا گیا)”بھاگو نہیں، جاوٴ اپنے اُنہی گھروں اور عیش کے سامانوں میں جن کے اندر تم چین کر رہے تھے، شاید کہ تم سے پوچھا جائے۔“
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں