quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ المؤمنون 23:110

فَٱتَّخَذۡتُمُوهُمۡ سِخۡرِيًّا حَتَّىٰٓ أَنسَوۡكُمۡ ذِكۡرِي وَكُنتُم مِّنۡهُمۡ تَضۡحَكُونَ ﴿١١٠﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

تو تم ان سے تمسخر کرتے رہے یہاں تک کہ ان کے پیچھے میری یاد بھی بھول گئے اور تم (ہمیشہ) ان سے ہنسی کیا کرتے تھے
— Fatah Muhammad Jalandhari
To tumne unka mazaaq bana liye, yahan tak ke unki zidd ne tumhein yeh bhi bhula diya ke main bhi koi hoon, aur tum unpar haste rahey
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
تو تم نے ان کا مذاق اڑایا تھا یہاں تک کہ ان لوگوں (کا تمسخر اڑانے کی مصروفیت) نے تمہیں میرا ذکر بھلادیا اور تم ان پر ہنستے ہی رہتے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
تو تم نے ان کا مذاق بنا لیا۔ یہاں تک کہ ان کی ضد نے تمہیں یہ بھی بھلا دیا کہ میں بھی کوئی ہوں ‘ اور تم ان پر ہنستے رہے “۔
— Fi Zilal al-Qur'an
(لیکن) تم انہیں مذاق میں ہی اڑاتے رہے یہاں تک کہ (اس مشغلے نے) تم کو میری یاد (بھی) بھلا دی اور تم ان سے مذاق ہی کرتے رہے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
پس تم نے ان کو مذاق بنالیا یہاں تک کہ ان کے پیچھے تم نے ہماری یاد بھلادی اور تم ان پر ہنستے رہے
— Maulana Wahiduddin Khan
پھر تم نے ان کو ٹھٹھوں میں پکڑا یہاں تک کہ بھول گئے انکے پیچھے میری یاد اور تم ان سے ہنستے رہے
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
تو تم نے ان کا مذاق بنا لیا یہاں تک کہ اُن کی ضد نے تمہیں یہ بھی بھُلا دیا کہ میں بھی کوئی ہوں، اور تم ان پر ہنستے رہے
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں