quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ المؤمنون 23:14

ثُمَّ خَلَقۡنَا ٱلنُّطۡفَةَ عَلَقَةٗ فَخَلَقۡنَا ٱلۡعَلَقَةَ مُضۡغَةٗ فَخَلَقۡنَا ٱلۡمُضۡغَةَ عِظَٰمٗا فَكَسَوۡنَا ٱلۡعِظَٰمَ لَحۡمٗا ثُمَّ أَنشَأۡنَٰهُ خَلۡقًا ءَاخَرَۚ فَتَبَارَكَ ٱللَّهُ أَحۡسَنُ ٱلۡخَٰلِقِينَ ﴿١٤﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

پھر نطفے کا لوتھڑا بنایا۔ پھر لوتھڑے کی بوٹی بنائی پھر بوٹی کی ہڈیاں بنائیں پھر ہڈیوں پر گوشت (پوست) چڑھایا۔ پھر اس کو نئی صورت میں بنا دیا۔ تو خدا جو سب سے بہتر بنانے والا بڑا بابرکت ہے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Phir us boondh ko lothday ki shakal di, phir lothday ko boti bana diya, phir boti ki haddiyan (bones) banayin, phir haddiyon par gosht chadhaya. Phir usey ek dusri hi makhlooq bana khada kiya. Pas bada hi ba-barakat hai Allah, sab karigaron se accha kaarigar(creator)
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
پھر ہم نے اس نطفہ کو علقہ کی شکل دے دی پھر علقہ کو ہم نے گوشت کا لوتھڑا بنا دیا پس ہم نے گوشت کے اس لوتھڑے کے اندر ہڈیاں پیدا کیں پھر ہڈیوں پر گوشت چڑھایا پھر ہم نے اسے ایک اور ہی تخلیق پر اٹھا دیا پس بڑا بابرکت ہے اللہ تمام تخلیق کرنے والوں میں بہترین تخلیق کرنے و الا
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
پھر اس بوند کو لوتھڑے کی شکل دی ، پھر لوتھڑے کو بوٹی بنادیا ، پھر بوٹی کی ہڈیاں بنائیں ، پھر ہڈیوں کو گوشت چڑھایا ، پھر اس ایک دوسری ہی مخلوق بنا کھڑا کیا۔ پس بڑا ہی بابرکت ہے اللہ ، سب کاریگروں سے اچھا کاریگر۔
— Fi Zilal al-Qur'an
پھر نطفہ کو ہم نے جما ہوا خون بنا دیا، پھر اس خون کے لوتھڑے کو گوشت کا ٹکڑا کردیا۔ پھر گوشت کے ٹکڑے کو ہڈیاں بنا دیں، پھر ہڈیوں کو ہم نے گوشت پہنا دیا، پھر دوسری بناوٹ میں اس کو پیدا کردیا۔ برکتوں واﻻ ہے وه اللہ جو سب سے بہترین پیدا کرنے واﻻ ہے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
پھر ہم نے پانی کی بوند کو ایک جنین کی شکل دیپھر جنین کو گوشت کا ایک لوتھڑا بنایا پس لوتھڑے کے اندر ہڈیاں پیدا کیں پھر ہم نے ہڈیوں پرگوشت چڑھا دیا پھر ہم نے اس کو ایک نئی صورت میں بنا کھڑا کیا پس بڑا ہی بابرکت ہے اللہ، بہترین پیدا کرنے والا
— Maulana Wahiduddin Khan
پھر بنایا اس بوند سے لہو جما ہوا پھر بنائی اس لہو جمے ہوئے سے گوشت کی بوٹی پھر بنائیں اُس بوٹی سےہڈیاں پھر پہنایا ہڈیوں پر گوشت پھر اٹھا کھڑا کیا اسکو ایک نئی صورت میں سو بڑی برکت اللہ کی جو سب سے بہتر بنانے والا ہے
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
پھر اس بوند کو لوتھڑے کی شکل دی، پھر لوتھڑے کو بوٹی بنا دیا، پھر بوٹی کو ہڈیاں بنائیں، پھر ہڈیوں پر گوشت چڑھایا، پھر اسے ایک دُوسری ہی مخلوق بنا کھڑا کیا۔ پس بڑا ہی بابرکت ہے اللہ، سب کاریگروں سے اچھا کاریگر
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں