quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ المؤمنون 23:37

إِنۡ هِيَ إِلَّا حَيَاتُنَا ٱلدُّنۡيَا نَمُوتُ وَنَحۡيَا وَمَا نَحۡنُ بِمَبۡعُوثِينَ ﴿٣٧﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

زندگی تو یہی ہماری دنیا کی زندگی ہے کہ (اسی میں) ہم مرتے اور جیتے ہیں، اور ہم پھر نہیں اُٹھائے جائیں گے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Zindagi kuch nahin hai magar bas yahi duniya ki zindagi. Yahin humko marna aur jeena hai aur hum hargiz uthaye janey waley nahin hain
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
یہ کچھ نہیں ہے مگر بس ہماری دنیا کی زندگی (ہی اصل زندگی) ہے ہم خود ہی مرتے ہیں اور خود ہی زندہ رہتے ہیں اور ہم (دوبارہ) اٹھائے جانے والے نہیں ہیں
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
زندگی کچھ نہیں ہے مگر بس یہی دنیا کی زندگی۔ یہیں ہم کو مرنا اور جینا ہے اور ہم ہر گز اٹھائے جانے والے نہیں ہیں
— Fi Zilal al-Qur'an
(زندگی) تو صرف دنیا کی زندگی ہے ہم مرتے جیتے رہتے ہیں اور یہ نہیں کہ ہم پھر اٹھائے جائیں گے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
زندگی تو یہی ہماری دنیا کی زندگی ہے یہیں ہم مرتے ہیں اور جیتے ہیں اور ہم دوبارہ اٹھائے جانے والے نہیں ہیں
— Maulana Wahiduddin Khan
اور کچھ نہیں یہی جینا ہے ہمارا دنیا کا مرتے ہیں اور جیتے ہیں اور ہمکو پھر اٹھنا نہیں
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
زندگی کچھ نہیں ہے مگر بس یہی دنیا کی زندگی یہیں ہم کو مرنا اور جینا ہے اور ہم ہرگز اٹھائے جانے والے نہیں ہیں
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں