سورۃ المؤمنون 23:44
ثُمَّ أَرۡسَلۡنَا رُسُلَنَا تَتۡرَاۖ كُلَّ مَا جَآءَ أُمَّةٗ رَّسُولُهَا كَذَّبُوهُۖ فَأَتۡبَعۡنَا بَعۡضَهُم بَعۡضٗا وَجَعَلۡنَٰهُمۡ أَحَادِيثَۚ فَبُعۡدٗا لِّقَوۡمٖ لَّا يُؤۡمِنُونَ ﴿٤٤﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
پھر ہم نے پے درپے اپنے پیغمبر بھیجتے رہے۔ جب کسی اُمت کے پاس اس کا پیغمبر آتا تھا تو وہ اسے جھٹلاتے تھے تو ہم بھی بعض کو بعض کے پیچھے (ہلاک کرتے اور ان پر عذاب) لاتے رہے اور ان کے افسانے بناتے رہے۔ پس جو لوگ ایمان نہیں لاتے ان پر لعنت
Phir humne pai dar pai apne Rasool bheje. Jis qaum ke paas bhi uska Rasool aaya, usne usey jhutlaya, aur hum ek ke baad ek qaum ko halaak karte chale gaye hatta ke unko bas afsana hi bana kar choda, phitkar un logon par jo iman nahin laatey
پھر بھیجا ہم نے اپنے رسولوں ؑ کو پے در پے جب بھی کسی قوم کے پاس آیا اس کا رسول تو انہوں نے اسے جھٹلایا تو ہم نے بھی ایک کے پیچھے دوسری کو لگا دیا اور ہم نے بنا دیا ان کو قصے کہانیاں تو پھٹکار ہے اس قوم پر کہ جو ایمان نہیں لاتی
پھر ہم نے پے درپے اپنے رسول بھیجے۔ جس قوم کے پاس بھی اس کا رسول آیا ، اس نے اسے جھٹلادیا ، اور ہم ایک کے بعد ایک قوم کو ہلاک کرتے چلے گئے ، حتیٰ کہ ان کو بس افسانہ ہی بنا کر چھوڑا۔۔۔ پھٹکار ہے ان لوگوں پر جو ایمان نہیں لاتے ! “
پھر ہم نے لگاتار رسول بھیجے، جب جب اس امت کے پاس اس کا رسول آیا اس نے جھٹلایا، پس ہم نے ایک دوسرے کے پیچھے لگا دیا اور انہیں افسانہ بنا دیا۔ ان لوگوں کو دوری ہے جو ایمان قبول نہیں کرتے.
پھر ہم نے لگاتار اپنے رسول بھیجے جب بھی کسی قوم کے پاس اس کا رسول آیا تو انھوں نے اس کو جھٹلایا تو ہم نے ایک کے بعدایک کو لگا دیا اور ہم نے ان کو کہانیاں بنادیا پس دور ہوں وہ لوگ جو ایمان نہیں لاتے
پھر بھیجتے رہے ہم اپنے رسول لگاتار جہاں پہنچا کسی امت کے پاس اُن کا رسول اُسکو جھٹلا دیا پھر چلاتے گئے ہیں ہم ایک کے پیچھے دوسرے اور کر ڈالا اُنکو کہانیاں سو دو ہو جائیں جو لوگ نہیں مانتے
پھر ہم نے پے درپے رسُول بھیجے۔ جس قوم کے پاس بھی اس کا رسُول آیا، اُس نے اُسے جھُٹلایا، اور ہم ایک کے بعد ایک قوم کو ہلاک کرتے چلے گئے حتٰی کہ ان کو بس افسانہ ہی بنا کر چھوڑا۔۔۔۔ پِھٹکار اُن لوگوں پر جو ایمان نہیں لاتے!