quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ المؤمنون 23:53

فَتَقَطَّعُوٓاْ أَمۡرَهُم بَيۡنَهُمۡ زُبُرٗاۖ كُلُّ حِزۡبِۭ بِمَا لَدَيۡهِمۡ فَرِحُونَ ﴿٥٣﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

تو پھر آپس میں اپنے کام کو متفرق کرکے جدا جدا کردیا۔ جو چیزیں جس فرقے کے پاس ہے وہ اس سے خوش ہو رہا ہے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Magar baad mein logon ne apne deen (religion) ko aapas mein tukde tukde karliya, har giroh ke paas jo kuch hai usi mein woh magan hai
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
لیکن لوگوں نے اپنے معاملے کو اپنے مابین تقسیم کرلیا ٹکڑے کر کے ہر گروہ کے لوگ جو کچھ ان کے پاس ہے اس پر اترا رہے ہیں
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
مگر بعد میں لوگوں نے اپنے دین کو آپس میں ٹکڑے ٹکڑے کرلیا۔ ہر گروہ کے پاس جو کچھ ہے اسی میں وہ مگن ہے
— Fi Zilal al-Qur'an
پھر انہوں نے خود (ہی) اپنے امر (دین) کے آپس میں ٹکڑے ٹکڑے کر لیئے، ہر گروه جو کچھ اس کے پاس ہے اسی پر اترا رہا ہے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
پھر لوگوں نے اپنے دین کو آپس میں ٹکڑے ٹکڑے کرلیا ہر گروہ کے پاس جو کچھ ہے اسی پر وہ نازاں ہے
— Maulana Wahiduddin Khan
پھر پھوٹ ڈال کر کر لیا اپنا کام آپس میں ٹکڑے ٹکڑے ہرفرقہ جو اُنکے پاس ہے اُس پر ریجھ رہے ہیں
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
مگر بعد میں لوگوں نے اپنے دین کو آپس میں ٹکڑے ٹکڑے کر لیا۔ ہر گروہ کے پاس جو کچھ ہے اُسی میں وہ مگن ہے
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں