سورۃ الشعراء 26:155
قَالَ هَٰذِهِۦ نَاقَةٞ لَّهَا شِرۡبٞ وَلَكُمۡ شِرۡبُ يَوۡمٖ مَّعۡلُومٖ ﴿١٥٥﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
صالح نے کہا (دیکھو) یہ اونٹنی ہے (ایک دن) اس کی پانی پینے کی باری ہے اور ایک معین روز تمہاری باری
Saleh ne kaha “yeh ountni (she-camel) hai ek din iske peene ka hai aur ek din tum sab ke pani lenay ka
صالح ؑ نے کہا : یہ اونٹنی ہے ایک دن اس کے پانی پینے کی باری ہے اور ایک معینّ دن کی باری تمہاری ہے
صالح نے کہا ” یہ اونٹنی ہے ، ایک دن اس کے پینے کا ہے اور ایک دن تم سب کے پانی پینے کا
آپ نے فرمایا یہ ہے اونٹنی، پانی پینے کی ایک باری اس کی اور ایک مقرره دن کی باری پانی پینے کی تمہاری.
صالح نے کہا یہ ایک اونٹنی ہے اس کے ليے پانی پینے کی ایک باری ہے اور ایک مقرر دن کی باری تمھارے ليے ہے
کہا یہ اونٹنی ہے اسکے لئے پانی پینے کی ایک باری اور تمہارے لئے باری ایک دن کی مقرر
صالح نے کہا”یہ اُونٹنی ہے۔ ایک دن اس کے پینے کا ہے اور ایک دن تم سب کے پانی لینے کا۔