quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الشعراء 26:18

قَالَ أَلَمۡ نُرَبِّكَ فِينَا وَلِيدٗا وَلَبِثۡتَ فِينَا مِنۡ عُمُرِكَ سِنِينَ ﴿١٨﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

(فرعون نے موسیٰ سے کہا) کیا ہم نے تم کو کہ ابھی بچّے تھے پرورش نہیں کیا اور تم نے برسوں ہمارے ہاں عمر بسر (نہیں) کی
— Fatah Muhammad Jalandhari
Firoun ne kaha “kya humne tujhko apne haan baccha sa nahin paala tha? Tu nay apni umar ke kai saal hamare haan guzare
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
فرعون نے کہا کہ کیا ہم نے تمہیں چھوٹے ہوتے اپنے ہاں پالا نہیں تھا ؟ اور تم نے اپنی زندگی کے کئی سال ہمارے ہاں گزارے ہیں
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
فرعون نے کہا ” کیا ہم نے تجھ کو اپنے ہاں بچہ سا نہیں پالا تھا ؟ تو نے اپنی عمر کے کئی سال ہمارے ہاں گزارے
— Fi Zilal al-Qur'an
فرعون نے کہا کہ کیا ہم نے تجھے تیرے بچپن کے زمانہ میں اپنے ہاں نہیں پاﻻ تھا؟ اور تو نے اپنی عمر کے بہت سے سال ہم میں نہیں گزارے؟
— Maulana Muhammad Junagarhi
فرعون نے کہا، کیا ہم نے تم کو بچپن میں اپنے اندر نہیں پالا اور تم نے اپنی عمر کے کئی سال ہمارے یہاں گزارے
— Maulana Wahiduddin Khan
بولا کیا نہیں پالا ہم نے تجھ کو اپنے اندر لڑکا سا اور رہا تو ہم میں اپنی عمر میں سے کئ برس
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
فرعون نے کہا”کیا ہم نے تجھ کو اپنے ہاں بچہ سا نہیں پالا تھا؟ تُو نے اپنی عمر کے کئی سال ہمارے ہاں گزارے
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں