quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الشعراء 26:45

فَأَلۡقَىٰ مُوسَىٰ عَصَاهُ فَإِذَا هِيَ تَلۡقَفُ مَا يَأۡفِكُونَ ﴿٤٥﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

پھر موسیٰ نے اپنی لاٹھی ڈالی تو وہ ان چیزوں کو جو جادوگروں نے بنائی تھیں یکایک نگلنے لگی
— Fatah Muhammad Jalandhari
Phir Moosa ne apna asa (staff) phenka to yakayak woh unke jhootey karishmon ko hadap karta chala ja raha tha
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اب موسیٰ ؑ نے اپنا عصا پھینکا تو یکایک وہ نگلنے لگا اس فریب کو جو انہوں نے بنایا تھا
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
پھر مسویٰ نے اپنا عصا پھینکا تو یکایک وہ ان کے جھوٹے کرشموں کو ہڑپ کرتا چلا جا رہا تھا
— Fi Zilal al-Qur'an
اب (حضرت) موسیٰ (علیہ السلام) نے بھی اپنی ﻻٹھی میدان میں ڈال دی جس نے اسی وقت ان کے جھوٹ موٹ کے کرتب کو نگلنا شروع کردیا.
— Maulana Muhammad Junagarhi
پھر موسیٰ نے اپنا عصا ڈالا تو اچانک وہ اس فريب كو نگلنے لگا جو انھوں نے بنایا تھا
— Maulana Wahiduddin Khan
پھر ڈالا موسٰی نے اپنا عصا پھر تبھی وہ نگلنے لگا جو سانگ انہوں نے بنایا تھا
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
پھر موسیٰؑ نے اپنا عصا پھینکا تو یکایک وہ ان کے جھوٹے کرشموں کو ہڑپ کرتا چلا جا رہا تھا
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں