سورۃ النمل 27:51
فَٱنظُرۡ كَيۡفَ كَانَ عَٰقِبَةُ مَكۡرِهِمۡ أَنَّا دَمَّرۡنَٰهُمۡ وَقَوۡمَهُمۡ أَجۡمَعِينَ ﴿٥١﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
تو دیکھ لو ان کی چال کا کیسا انجام ہوا۔ ہم نے ان کو اور ان کی قوم سب کو ہلاک کر ڈالا
Ab dekhlo ke unki chaal ka anjaam kya hua. Humne tabaah karke rakh diya unko aur unki poori qaum ko
تو دیکھ لو کیا انجام ہوا ان کی چال کا ہم نے انہیں اور ان کی پوری قوم کو ہلاک کر ڈالا
” اب دیکھ لو کہ ان کی چال کا انجام کیا ہوا۔ ہم نے تباہ کر کے رکھ دیا ان کو اور ان کی پوری قوم کو۔
(اب) دیکھ لے ان کے مکر کا انجام کیسا کچھ ہوا؟ کہ ہم نے ان کو اور ان کی قوم کو سب کو غارت کردیا.
پس دیکھو کیسا ہوا ان کی تدبیر کا انجام ہم نے ان کو اور ان کی پوری قوم کو ہلاک کردیا
پھر دیکھ لے کیسا ہوا انجام انکے فریب کا کہ ہلاک کر ڈالا ہم نے انکو اور انکی قوم کو سب کو
اب دیکھ لو کہ ان کی چال کا انجام کیا ہوا ہم نے تباہ کر کے رکھ دیا اُن کو اور ان کی پوری قوم کو