quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ النمل 27:7

إِذۡ قَالَ مُوسَىٰ لِأَهۡلِهِۦٓ إِنِّيٓ ءَانَسۡتُ نَارٗا سَـَٔاتِيكُم مِّنۡهَا بِخَبَرٍ أَوۡ ءَاتِيكُم بِشِهَابٖ قَبَسٖ لَّعَلَّكُمۡ تَصۡطَلُونَ ﴿٧﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

جب موسیٰ نے اپنے گھر والوں سے کہا کہ میں نے آگ دیکھی ہے، میں وہاں سے (رستے) کا پتہ لاتا ہوں یا سلگتا ہوا انگارہ تمہارے پاس لاتا ہوں تاکہ تم تاپو
— Fatah Muhammad Jalandhari
(Inhein us waqt ka qissa sunao) jab Moosa ne apne ghar walon se kaha ke “mujhey ek aag si nazar aayi hai, main abhi ya to wahan se koi khabar lekar aata hoon ya koi angara chun laata hoon taa-ke tum log garam ho sako”
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
یاد کرو جب موسیٰ ؑ نے کہا تھا اپنے گھر والوں سے کہ میں نے ایک آگ دیکھی ہے میں وہاں سے تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آؤں گا یا کوئی دہکتا ہوا انگارہ لے آؤں گا تاکہ تم (آگ) تاپ سکو
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
” انہیں اس وقت کا قصہ سنائوجب موسیٰ نے اپنے گھر والوں سے کہا کہ ” مجھے ایک آگ سی نظر آئی ہے ، میں ابھی یا تو وہاں سے کوئی خبر لے کر آتا ہوں تاکہ تم لوگ گرم ہو سکو۔ “
— Fi Zilal al-Qur'an
(یاد ہوگا) جبکہ موسیٰ (علیہ السلام) نے اپنے گھر والوں سے کہا کہ میں نے آگ دیکھی ہے، میں وہاں سے یا تو کوئی خبر لے کر یا آگ کا کوئی سلگتا ہوا انگارا لے کر ابھی تمہارے پاس آ جاؤں گا تاکہ تم سینک تاپ کر لو.
— Maulana Muhammad Junagarhi
جب موسیٰ نے اپنے گھر والوں سے کہا کہ میں نے ایک آگ دیکھی ہے میں وہاں سے کوئی خبر لاتا ہوں یا آگ کا کوئی انگارہ لاتا ہوں تاکہ تم تاپو
— Maulana Wahiduddin Khan
جب کہا موسٰی نے اپنے گھر والوں کو میں نے دیکھی ہے آگ اب لاتا ہوں تمہارے پاس وہاں سے کچھ خبر یا لاتا ہوں انگارا سلگا کر شاید تم سینکو
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
(اِنہیں اُس وقت کا قصہ سُناوٴ)جب موسیٰؑ نے اپنے گھر والوں سے کہا کہ”مجھے ایک آگ سی نظر آئی ہے، میں ابھی یا تو وہاں سے کوئی خبر لے کر آتا ہوں یا کوئی انگارا چُن لاتا ہوں تاکہ تم لوگ گرم ہو سکو۔“
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں