سورۃ النمل 27:8
فَلَمَّا جَآءَهَا نُودِيَ أَنۢ بُورِكَ مَن فِي ٱلنَّارِ وَمَنۡ حَوۡلَهَا وَسُبۡحَٰنَ ٱللَّهِ رَبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ ﴿٨﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
جب موسیٰ اس کے پاس آئے تو ندا آئی کہ وہ جو آگ میں (تجلّی دکھاتا) ہے بابرکت ہے۔ اور جو آگ کے اردگرد ہیں اور خدا جو تمام عالم کا پروردگار ہے پاک ہے
Wahan jo pahuncha to nidaa (awaaz/pukaar) aayi ke “mubarak hai woh jo is aag mein hai aur jo iske maahol mein hai, paak hai Allah sab jahanon ka parwardigar
پھر جب وہ وہاں پہنچے تو انہیں پکارا گیا کہ بہت مبارک ہے وہ جو اس آگ میں ہے اور وہ جو اس کے آس پاس ہے اور پاک ہے اللہ جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے
” وہاں جو پہنچا تو ندا آئی کہ ” مبارک ہے وہ جو اس آگ میں ہے اور جو اس کے ماحول میں ہے۔ پاک ہے اللہ ، سب جہاں والوں کا پروردگار
جب وہاں پہنچے تو آواز دی گئی کہ بابرکت ہے وه جو اس آگ میں ہے اور برکت دیاگیا ہے وه جس کے آس پاس ہے اور پاک ہے اللہ جو تمام جہانوں کا پالنے واﻻ ہے.
پھر جب وہ اس کے پاس پہنچا تو آواز دی گئی کہ مبارک ہے وہ جو آگ میں ہے اورجو اس کے پاس ہے اور پاک ہے اللہ جو رب ہے سارے جہان کا
پھر جب پہنچا اسکے پاس آواز ہوئی کہ برکت ہے اس پر جو کوئی کہ آگ میں ہے اور جو اسکے آس پاس ہے اور پاک ہے وہ ذات اللہ کی جو رب سارے جہان کا
وہاں جو پہنچا تو ندا آئی کہ”مبارک ہے وہ جو اس آگ میں ہے اور جو اِس کے ماحول میں ہے۔ پاک ہے اللہ، سب جہان والوں کا پروردگار