quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ آل عمران 3:57

وَأَمَّا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَعَمِلُواْ ٱلصَّـٰلِحَٰتِ فَيُوَفِّيهِمۡ أُجُورَهُمۡۗ وَٱللَّهُ لَا يُحِبُّ ٱلظَّـٰلِمِينَ ﴿٥٧﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ان کو خدا پورا پورا صلہ دے گا اور خدا ظالموں کو دوست نہیں رکھتا
— Fatah Muhammad Jalandhari
Aur jinhon ne iman aur neik amal ka rawayya ikhtiyar kiya hai unhein unke ajar poorey poorey de diye jayenge, aur khoob jaan le ke zalimon se Allah hargiz muhabbat nahin karta”
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور جو ایمان لائیں گے اور نیک عمل کریں گے تو وہ ان کو ان کا پورا اجر دے گا اور اللہ ظالموں کو پسند نہیں کرتا
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
اور جنہوں نے ایمان اور نیک عمل کا رویہ اختیار کیا ہے ‘ انہیں ان کے اجر پورے دئیے جائیں گے اور خوب جان لو کہ ظالموں سے اللہ ہرگز محبت نہیں کرتا۔ “
— Fi Zilal al-Qur'an
لیکن ایمان والوں اور نیک اعمال والوں کو اللہ تعالیٰ ان کا ﺛواب پورا پورا دے گا اور اللہ تعالیٰ ﻇالموں سے محبت نہیں کرتا۔
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کيے ان کو اللہ ان کا پورا اجر دے گا اور اللہ ظالموں کو دوست نہیں رکھتا
— Maulana Wahiduddin Khan
اور وہ لوگ جو ایمان لائے اور کام نیک کئے سو انکو پورا دے گا ان کا حق اور اللہ کو خوش نہیں آتے بے انصاف
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
اور جنہوں نے ایمان اور نیک عملی کا رویہ اختیار کیا ہے انہیں اُن کے اجر پورے پورے دے دیے جائیں گے اور خوب جان لے کہ ظالموں سے اللہ ہرگز محبت نہیں کرتا"
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں