سورۃ ص 38:39
هَٰذَا عَطَآؤُنَا فَٱمۡنُنۡ أَوۡ أَمۡسِكۡ بِغَيۡرِ حِسَابٖ ﴿٣٩﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
(ہم نے کہا) یہ ہماری بخشش ہے (چاہو) تو احسان کرو یا (چاہو تو) رکھ چھوڑو (تم سے) کچھ حساب نہیں ہے
(humne ussey kaha) “ yeh hamari bakshish hai, tujhey ikhtiyar hai jisey chahe de aur jissey chahe rok le, koi hisaab nahin”
یہ ہماری عطا ہے پس تم چاہو تو لوگوں پر احسان کرو یا اپنے پاس روکے رکھو اس پر کوئی حساب نہیں۔
(ہم نے اس سے کہا) ” یہ ہماری بخشش ہے ، تجھے اختیار ہے جسے چاہے دے اور جس سے چاہے روک لے ، کوئی حساب نہیں
یہ ہے ہمارا عطیہ اب تو احسان کر یا روک رکھ، کچھ حساب نہیں.
یہ ہمارا عطیہ ہے توخواہ اس کو دویاروکو، بے حساب
یہ ہے بخشش ہماری اب تو احسان کریا رکھ چھوڑ کچھ حساب نہ ہوگا
(ہم نے اُس سے کہا)”یہ ہماری بخشش ہے ، تجھے اختیار ہے جسے چاہے دے اور جس سے چاہے روک لے، کوئی حساب نہیں۔“