سورۃ ص 38:43
وَوَهَبۡنَا لَهُۥٓ أَهۡلَهُۥ وَمِثۡلَهُم مَّعَهُمۡ رَحۡمَةٗ مِّنَّا وَذِكۡرَىٰ لِأُوْلِي ٱلۡأَلۡبَٰبِ ﴿٤٣﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
اور ہم نے ان کو اہل و عیال اور ان کے ساتھ ان کے برابر اور بخشے۔ (یہ) ہماری طرف سے رحمت اور عقل والوں کے لئے نصیحت تھی
Humne usey uske ahal o ayaal wapas diye aur unke saath utnay hi aur, apni taraf se rehmat ke taur par, aur aqal o fikar rakhne walon ke liye dars ke taur par
اور ہم نے اسے اس کے اہل و عیال بھی عطا کردیے اور ان کے ساتھ ویسے ہی (اہل و عیال) مزید بھی دیے یہ سب ہماری طرف سے رحمت کا مظہر تھا اور یاددہانی تھی ہوش مند لوگوں کے لیے
ہم نے اسے اس کے اہل و عیال واپس دیئے اور انکے ساتھ اتنے ہی اور ' اپنی طرف سے رحمت کے طور پر ، اور عقل و فکر رکھنے والوں کیلیے درس کے طور پر۔
اور ہم نے اسے اس کا پورا کنبہ عطا فرمایا بلکہ اتنا ہی اور بھی اسی کے ساتھ اپنی (خاص) رحمت سے، اور عقلمندوں کی نصیحت کے لئے.
اور ہم نے اس کو اس کا کنبہ عطا کیا اور ان کے ساتھ ان کے برابر اور بھی،اپنی طرف سے رحمت کے طور پر اور عقل والوں کے لیے نصیحت کے طور پر
اور بخشے ہم نے اسکو اسکے گھر والے اور ان کے برابر ان کے ساتھ اپنی طرف کی مہربانی سے اور یاد رکھنے کو عقل والوں کے
ہم نے اُسے اس کے اہل و عیال واپس دیے اور ان کے ساتھ اُتنے ہی اور ، اپنی طرف سے رحمت کے طور پر ، اور عقل و فکر رکھنے والوں کے لیے درس کے طور پر۔