quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ ص 38:44

وَخُذۡ بِيَدِكَ ضِغۡثٗا فَٱضۡرِب بِّهِۦ وَلَا تَحۡنَثۡۗ إِنَّا وَجَدۡنَٰهُ صَابِرٗاۚ نِّعۡمَ ٱلۡعَبۡدُ إِنَّهُۥٓ أَوَّابٞ ﴿٤٤﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور اپنے ہاتھ میں جھاڑو لو اور اس سے مارو اور قسم نہ توڑو۔ بےشک ہم نے ان کو ثابت قدم پایا۔ بہت خوب بندے تھے بےشک وہ رجوع کرنے والے تھے
— Fatah Muhammad Jalandhari
(Aur humne issey kaha) tinkon ka ek mutta lay (bundle of rushes) aur ussey maar de, apni kasam na todh, humne usey saabir paya, behtareen banda, apne Rubb ki taraf bahut rujoo karne wala
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور تم لے لو اپنے ہاتھ میں تنکوں کا ایک ُ مٹھا تو اس سے ایک ضرب لگا دو اور قسم نہ توڑو ! یقینا ہم نے اسے صابر پایا بہت ہی خوب بندہ۔ یقینا وہ (ہماری طرف) بڑا ہی رجوع کرنے والا تھا
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
(اور ہم نے اس سے کہا) تنکوں کا ایک مٹھالے اور اس سے مار دے ، اپنی قسم نہ توڑ۔ ہم نے اسے صابر پایا ، اپنے رب کی طرف رجوع کرنے والا۔
— Fi Zilal al-Qur'an
اور اپنے ہاتھوں میں تنکوں کا ایک مٹھا (جھاڑو) لے کر مار دے اور قسم کے خلاف نہ کر، سچ تو یہ ہے کہ ہم نے اسے بڑا صابر بنده پایا، وه بڑا نیک بنده تھا اور بڑی ہی رغبت رکھنے واﻻ.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور اپنے ہاتھ میں سینکوں کا ایک مُٹھا لو اور اس سے مارواور قسم نہ توڑو بے شک ہم نے اس کو صابر پایا بہترین بندہ، اپنے رب کی طرف بہت رجوع کرنے والا
— Maulana Wahiduddin Khan
اور پکڑ اپنے ہاتھ میں سیلنکوں کا مٹھا پھر اس سے مار لے اور قسم میں جھوٹا نہ ہو ہم نے اس کو پایا جھیلنے والا بہت خوب بندہ تحقیق وہ ہے رجوع رہنے والا
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
(اور ہم نے اس سے کہا)تِنکوں کا ایک مُٹّھا لے اور اُس سے مار دے، اپنی قسم نہ توڑ۔  ہم نے اُسے صابر پایا، بہترین بندہ، اپنے رب کی طرف بہت رُجوع کرنے والا۔
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں