quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ غافر 40:33

يَوۡمَ تُوَلُّونَ مُدۡبِرِينَ مَا لَكُم مِّنَ ٱللَّهِ مِنۡ عَاصِمٖۗ وَمَن يُضۡلِلِ ٱللَّهُ فَمَا لَهُۥ مِنۡ هَادٖ ﴿٣٣﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

جس دن تم پیٹھ پھیر کر (قیامت کے دن سے) بھاگو گے (اس دن) تم کو کوئی (عذاب) خدا سے بچانے والا نہ ہوگا۔ اور جس شخص کو خدا گمراہ کرے اس کو کوئی ہدایت دینے والا نہیں
— Fatah Muhammad Jalandhari
Jab tum ek dusre ko pukaroge aur bhaagay bhaagay phirogey, magar us waqt Allah se bachane wala koi na hoga.Sach yeh hai ke jisey Allah bhatka dey usey phir koi raasta dikhane wala nahin hota
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
جس دن تم پیٹھ موڑ کر بھاگو گے لیکن اللہ کی پکڑ سے تمہیں بچا نے والا کوئی نہیں ہوگا اور جسے اللہ ہی گمراہ کر دے پھر اسے ہدایت دینے والا کوئی نہیں ہوتا
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
جب تم ایک دوسرے کو پکاروگے اور بھاگے بھاگے پھروگے ، مگر اس وقت اللہ سے بچانے والا کوئی نہ ہوگا۔ سچ یہ ہے کہ جسے اللہ بھٹکادے اسے پھر کوئی راستہ دکھانے والا نہیں ہوتا
— Fi Zilal al-Qur'an
جس دن تم پیٹھ پھیر کر لوٹو گے، تمہیں اللہ سے بچانے واﻻ کوئی نہ ہوگا اور جسے اللہ گمراه کر دے اس کا ہادی کوئی نہیں.
— Maulana Muhammad Junagarhi
جس دن تم پیٹھ پھیر کر بھاگو گےاور تم کو خدا سے بچانے والا کوئی نہ ہوگااور جس کو خدا گمراہ کردے اس کو کوئی ہدایت دینے والا نہیں
— Maulana Wahiduddin Khan
جس دن بھاگو گے پیٹھ پھیر کر کوئی نہیں تم کو اللہ سے بچانے والا اور جس کو غلطی میں ڈالے اللہ تو کوئی نہیں اسکو سجانے والا
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
جب تم ایک دوسرے کو پکارو گے اور بھاگے بھاگے پھرو گے، مگر اُس وقت اللہ سے بچانے والا کوئی نہ ہو گا سچ یہ ہے کہ جسے اللہ بھٹکا دے اُسے پھر کوئی راستہ دکھانے والا نہیں ہوتا
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں