سورۃ غافر 40:77
فَٱصۡبِرۡ إِنَّ وَعۡدَ ٱللَّهِ حَقّٞۚ فَإِمَّا نُرِيَنَّكَ بَعۡضَ ٱلَّذِي نَعِدُهُمۡ أَوۡ نَتَوَفَّيَنَّكَ فَإِلَيۡنَا يُرۡجَعُونَ ﴿٧٧﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
تو (اے پیغمبر) صبر کرو خدا کا وعدہ سچا ہے۔ اگر ہم تم کو کچھ اس میں سے دکھادیں جس کا ہم تم سے وعدہ کرتے ہیں۔ (یعنی کافروں پر عذاب نازل کریں) یا تمہاری مدت حیات پوری کردیں تو ان کو ہماری ہی طرف لوٹ کر آنا ہے
Pas aey Nabi, sabr karo Allah ka wada barhaqq hai. Ab khwa hum tumhare saamne hi inko un buray nataij ka koi hissa dikha dein jinse hum inhein dara rahey hain, ya (ussey pehle) tumhein duniya se utha lein, palat kar aana to inhein hamari hi taraf hai
تو (اے نبی ﷺ !) آپ صبرکیجیے یقینا اللہ کا وعدہ حق ہے تو اگر ہم آپ ﷺ کو دکھا دیں اس میں سے کچھ جس کا ہم ان سے وعدہ کر رہے ہیں یا ہم آپ کو وفات دے دیں پھر ان کو ہماری ہی طرف لوٹ کر آنا ہے
پس اے نبی ﷺ ، صبر کرو ، اللہ کا وعدہ برحق ہے ، اب خواہ ہم تمہارے سامنے ہی ان کو ان برے نتائج کا کوئی حصہ دکھا دیں جن سے ہم ! نہیں ڈرا رہے ہیں ، یا (اس سے پہلے) تمہیں دنیا سے اٹھالیں ، پلٹ کر آنا تو انہیں ہماری ہی طرف ہے
پس آپ صبر کریں اللہ کا وعده قطعاً سچا ہے، انہیں ہم نے جو وعدے دے رکھے ہیں ان میں سے کچھ ہم آپ کو دکھائیں یا (اس سے پہلے) ہم آپ کو وفات دے دیں، ان کا لوٹایا جانا تو ہماری ہی طرف ہے.
پس صبر کرو، بے شک اللہ کاوعدہ برحق ہےپھر جس کا ہم ان سے وعدہ کررہے ہیں اس کاکچھ حصہ ہم تم کو دکھا دیں گے،یا تم کووفات دیں گے، پس ان کی واپسی ہماری ہی طرف ہے
سو تو ٹھہرا رہ بیشک وعدہ اللہ کا ٹھیک ہے پھر اگر ہم دکھلا دیں تجھ کو کوئی وعدہ جو ہم ان سے کرتے ہیں یا قبض کر لیں تجھ کو ہر حالت میں ہماری ہی طرف پھر آئیں گے
پس اے نبیؐ ، صبر کرو، اللہ کا وعدہ بر حق ہے۔ اب خواہ ہم تمہارے سامنے ہی اِن کو اُن بُرے نتائج کا کوئی حصّہ دکھا دیں جن سے ہم اِنہیں ڈرا رہے ہیں، یا (اُس سے پہلے)تمہیں دنیا سے اُٹھا لیں ، پلٹ کر آنا تو اِنہیں ہماری ہی طرف ہے۔