quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ فصلت 41:43

مَّا يُقَالُ لَكَ إِلَّا مَا قَدۡ قِيلَ لِلرُّسُلِ مِن قَبۡلِكَۚ إِنَّ رَبَّكَ لَذُو مَغۡفِرَةٖ وَذُو عِقَابٍ أَلِيمٖ ﴿٤٣﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

تم سے وہی باتیں کہیں جاتی ہیں جو تم سے پہلے اور پیغمبروں سے کہی گئی تھیں۔ بےشک تمہارا پروردگار بخش دینے والا بھی اور عذاب الیم دینے والا بھی ہے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Aey Nabi, tumse jo kuch kaha jaa raha hai usmein koi cheez bhi aisi nahin hai jo tumse pehle guzrey huey Rasoolon se na kahi jaa chuki ho. Beshak tumhara Rubb bada darguzar karne wala hai, aur uske saath badi dardnaak saza dene wala hai
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
(اے نبی ﷺ !) نہیں کہا جاتا آپ سے مگر وہی کچھ جو آپ سے پہلے رسولوں سے کہا گیا تھا یقینا آپ کا رب مغفرت والا بھی ہے اور دردناک سزا دینے والا بھی
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
اے نبی ﷺ ، تم کو جو کچھ کہا جا رہا ہے ، اس میں کوئی چیز بھی ایسی نہیں ہے جو تم سے پہلے گزرے ہوئے رسولوں کو نہ کہی جا چکی ہو۔ بیشک تمہارے رب بڑا درگزر کرنے والا ہے ، اور اس کے ساتھ بڑی دردناک سزا دینے والا بھی ہے۔
— Fi Zilal al-Qur'an
آپ سے وہی کہا جاتا ہے جو آپ سے پہلے کے رسولوں سے بھی کہا گیا ہے، یقیناً آپ کا رب معافی واﻻ اور دردناک عذاب واﻻ ہے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
تم کو وہی باتیں کہی جارہی ہیں جو تم سے پہلے رسولوں کو کہی گئی ہیں بے شک تمھارا رب مغفرت والا ہے اور دردناک سزادینے والا بھی
— Maulana Wahiduddin Khan
تجھے وہی کہتے ہیں جو کہہ چکےہیں سب رسولوں سے تجھ سے پہلے تیرے رب کے یہاں معافی بھی ہے اور سزا بھی ہے دردناک
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
اے نبیؐ ، تم سے جو کچھ کہا جا رہا ہے اس میں کوئی چیز بھی ایسی نہیں ہے جو تم سے پہلے گزرے ہوئے رسُولوں سے نہ کہی جا چکی ہو۔ بے شک تمہارا ربّ بڑا درگزر کرنے والا ہے، اور اس کے ساتھ بڑی دردناک سزا دینے والا بھی ہے
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں