quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الزخرف 43:84

وَهُوَ ٱلَّذِي فِي ٱلسَّمَآءِ إِلَٰهٞ وَفِي ٱلۡأَرۡضِ إِلَٰهٞۚ وَهُوَ ٱلۡحَكِيمُ ٱلۡعَلِيمُ ﴿٨٤﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور وہی (ایک) آسمانوں میں معبود ہے اور (وہی) زمین میں معبود ہے۔ اور وہ دانا (اور) علم والا ہے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Wahi ek aasman mein bhi khuda hai aur zameen mein bhi khuda, aur wahi hakeem o Aleem hai
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور وہی ہے جو آسمان میں بھی الٰہ ہے اور زمین میں بھی اِلٰہ ہے۔ اور وہ بہت حکمت والا ہرچیز کا علم رکھنے والا ہے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
وہی ایک آسمان میں بھی خدا ہے اور زمین میں بھی خدا ، اور وہی حکیم وعلیم ہے۔
— Fi Zilal al-Qur'an
وہی آسمانوں میں معبود ہے اور زمین میں بھی وہی قابل عبادت ہے اور وه بڑی حکمت واﻻ اور پورے علم واﻻ ہے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور وہی ہے جو آسمان میں خداوند ہے اور وہی زمین میں خداوند ہے اور وہ حکمت والا، علم والا ہے
— Maulana Wahiduddin Khan
اور وہی ہے جس کی بندگی ہے آسمان میں اور اسکی بندگی ہے زمین میں اور وہی ہے حکمت والا سب سے خبردار
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
وہی ایک  آسمان میں بھی خدا ہے اور زمین میں بھی خدا، اور وہی حکیم و علیم ہے۔
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں