سورۃ الدخان 44:56
لَا يَذُوقُونَ فِيهَا ٱلۡمَوۡتَ إِلَّا ٱلۡمَوۡتَةَ ٱلۡأُولَىٰۖ وَوَقَىٰهُمۡ عَذَابَ ٱلۡجَحِيمِ ﴿٥٦﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
(اور) پہلی دفعہ کے مرنے کے سوا (کہ مرچکے تھے) موت کا مزہ نہیں چکھیں گے۔ اور خدا ان کو دوزخ کے عذاب سے بچا لے گا
Wahan maut ka maza woh kabhi na chakhenge . Bas duniya mein jo maut aa chuki so aa chuki aur Allah apne fazal se
وہ نہیں چکھیں گے اس میں موت سوائے اس پہلی موت کے اور اللہ نے انہیں بچالیا ہے جہنم کے عذاب سے
بس دنیا میں جو موت آچکی ، سو آچکی۔ اور اللہ ان کو جہنم کے عذاب سے بچاوے گا ،
وہاں وه موت چکھنے کے نہیں ہاں پہلی موت (جو وه مر چکے)، انہیں اللہ تعالیٰ نے دوزخ کی سزا سے بچا دیا.
وہ وہاں موت کونہ چکھیں گے مگر وہ موت جو پہلے آچکی ہے اور اللہ نے ان کو جہنم کے عذاب سے بچالیا
نہ چکھیں گے وہاں موت مگر جو پہلے آچکی اور بچایا انکو دوزخ کے عذاب سے
وہاں موت کا مزہ وہ کبھی نہ چکھیں گے، بس دنیا میں جو موت آ چکی سو آ چکی اور اللہ اپنے فضل سے،