quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ ق 50:2

بَلۡ عَجِبُوٓاْ أَن جَآءَهُم مُّنذِرٞ مِّنۡهُمۡ فَقَالَ ٱلۡكَٰفِرُونَ هَٰذَا شَيۡءٌ عَجِيبٌ ﴿٢﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

لیکن ان لوگوں نے تعجب کیا کہ انہی میں سے ایک ہدایت کرنے والا ان کے پاس آیا تو کافر کہنے لگے کہ یہ بات تو (بڑی) عجیب ہے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Balke in logon ko taajub is baat par hua ke ek khabardar karne wala khud inhi mein se inke paas aa gaya, phir munkireen kehne lagey “yeh to ajeeb baat hai
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
بلکہ انہیں بہت عجیب محسوس ہوا ہے کہ ان کے پاس آیا ہے ایک خبردار کرنے والا ان ہی میں سے تو کافروں نے کہا یہ تو بڑی عجیب سی بات ہے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
بلکہ ان لوگوں کو تعجب اس بات پر ہوا کہ ایک خبردار کرنے والا خود انہی میں سے ان کے پاس آگیا۔ پھر منکرین کہنے لگے : “ یہ تو عجیب بات ہے
— Fi Zilal al-Qur'an
بلکہ انہیں تعجب معلوم ہوا کہ ان کے پاس انہی میں سے ایک آگاه کرنے واﻻ آیا تو کافروں نے کہا کہ یہ ایک عجیب چیز ہے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
بلکہ ان کوتعجب ہوا کہ ان کے پاس انھیں میں سے ایک ڈرانے والا آیا،پس منکروں نے کہاکہ یہ تعجب کی چیزہے
— Maulana Wahiduddin Khan
بلکہ انکو تعجب ہوا کہ آیا اُنکے پاس ڈر سنانے والا اُنہی میں کا تو کہنے لگے منکر یہ تعجب کی چیز ہے
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
بلکہ ان لوگوں کو تعجب اس بات پر ہوا کہ ایک خبردار کرنے والا خود انہی میں سے ان کے پاس آگیا۔ پھر  منکرین کہنے لگے”یہ تو عجیب بات ہے
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں