quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الطور 52:24

۞وَيَطُوفُ عَلَيۡهِمۡ غِلۡمَانٞ لَّهُمۡ كَأَنَّهُمۡ لُؤۡلُؤٞ مَّكۡنُونٞ ﴿٢٤﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور نوجوان خدمت گار (جو ایسے ہوں گے) جیسے چھپائے ہوئے موتی ان کے آس پاس پھریں گے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Aur unki khidmat mein woh ladke daudte (running) phir rahey hongey jo unhi ke liye makhsoos hongey, aisey khoobsurat jaise chupa kar rakkhe huey moti(pearls)
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور ان پر گردش میں رہیں گے نوجوان لڑکے ان کی خدمت کے لیے وہ ایسے ہوں گے جیسے موتی ہوں غلافوں میں رکھے ہوئے۔
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
ور ان کی خدمت میں وہ لڑکے دوڑتے پھر رہے ہوں گے جو انہی (کی خدمت) کے لئے مخصوص ہوں گے ایسے خوبصورت جیسے چھپا کر رکھے ہوئے موتی۔
— Fi Zilal al-Qur'an
اور ان کے اردگرد ان کے نو عمر غلام چل پھر رہے ہوں گے، گویا کہ وه موتی تھے جو ڈھکے رکھے تھے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور ان کی خدمت میں بچے دوڑتے پھررہے ہوں گے،گویا کہ وہ حفاظت سے رکھے ہوئے موتی ہیں
— Maulana Wahiduddin Khan
اور پھرتے ہیں اُنکے پاس چھوکرے اُنکے گویا وہ موتی ہیں اپنے غلاف کے اندر
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
اور اُن کی خدمت میں وہ لڑکے دوڑتے پھر رہے ہوں گے جو انہی کیلیے مخصوص ہوں گے، ایسے خوبصورت جیسے چھپا کر رکھے ہوئے موتی
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں