سورۃ القمر 54:34
إِنَّآ أَرۡسَلۡنَا عَلَيۡهِمۡ حَاصِبًا إِلَّآ ءَالَ لُوطٖۖ نَّجَّيۡنَٰهُم بِسَحَرٖ ﴿٣٤﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
تو ہم نے ان پر کنکر بھری ہوا چلائی مگر لوط کے گھر والے کہ ہم نے ان کو پچھلی رات ہی سے بچا لیا
Aur humne pattharao karne wali hawa is par bhej di. Sirf Lut ke ghar wale ussey mehfooz rahe
ہم نے ان پر بھیج دی ایک ایسی تیز آندھی جس میں پتھر تھے سوائے لوط کے گھر والوں کے۔ ان کو ہم نے نجات دے دی صبح کے وقت۔
اور ہم نے پتھراؤ کرنے والی ہوا اس پر بھیج دی۔ صرف لوط کے گھر والے اس سے محفوظ رہے۔ ان کو ہم نے اپنے فضل سے رات کے پچھلے پہر بچا کر نکال دیا۔
بیشک ہم نے ان پر پتھر برسانے والی ہوا بھیجی سوائے لوط (علیہ السلام) کے گھر والوں کے، انہیں ہم نے سحر کے وقت نجات دے دی.
ہم نے ان پر پتھر برسانے والی ہوا بھیجی صرف لوط کے گھروالے اس سے بچے،ان کو ہم نے بچالیا سحر کے وقت
ہم نے بھیجی اُن پر آندھی پتھر برسانے والی سوائے لوط کے گھر کے انکو ہم نے بچا دیا پچھلی رات سے
اور ہم نے پتھراؤ کرنے والی ہوا اس پر بھیج دی صرف لوطؑ کے گھر والے اُس سے محفوظ رہے