سورۃ القمر 54:4
وَلَقَدۡ جَآءَهُم مِّنَ ٱلۡأَنۢبَآءِ مَا فِيهِ مُزۡدَجَرٌ ﴿٤﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
اور ان کو ایسے حالات (سابقین) پہنچ چکے ہیں جن میں عبرت ہے
In logon ke saamne (pichle qaumon ke) woh halaat aa chuke hain jinmein sarkashi se baaz rakhne ke liye kafi samaan-e-ibrat hai
اور ان کے پاس وہ خبریں آچکی ہیں جن میں تنبیہہ ہے۔
ان لوگوں کے سامنے (پچھلی قوموں کے) وہ حالات آچکے ہیں جن میں سرکشی سے باز رکھنے کے لئے کافی سامان عبرت ہے
یقیناً ان کے پاس وه خبریں آچکی ہیں جن میں ڈانٹ ڈپٹ (کی نصیحت) ہے.
اور ان کو وہ خبریں پہنچ چکی ہیں جس میں کافی عبرت ہے
اور پہنچ چکے ہیں اُنکے پاس احوال جن میں ڈانٹ ہو سکتی ہے
اِن لوگوں کے سامنے (پچھلی قوموں کے) وہ حالات آ چکے ہیں جن میں سرکشی سے باز رکھنے کے لیے کافی سامان عبرت ہے